طورخم کسٹم اسٹیشن پرڈی سی ایکسپورٹ کے سخت اور خود ساختہ پالیسی کی وجہ سے تاجر اور ایکسپورٹرز پریشان

منگل 28 ستمبر 2021 16:28

طورخم کسٹم اسٹیشن پرڈی سی ایکسپورٹ کے سخت اور خود ساختہ پالیسی کی وجہ سے تاجر اور ایکسپورٹرز پریشان
لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) حکومت ملکی معیشت بڑھانے وایکسپورٹ کی بہتر پالیسی کیلئے کوشاں ہے۔ قانونی طورپر ہر گاڑی کی ایگزامینیشن دس فیصد کیا جانا ہے ۔طورخم کسٹم اسٹیشن پرڈی سی ایکسپورٹ کے سخت اور خود ساختہ پالیسی کی وجہ سے تاجر اور ایکسپورٹرز پریشان ہیں۔ سکینرنارمل قرار پانے والے گاڑیوں کی سو فیصد ایگزامینیشن کرنا ایف بی آر قوانین کیخلاف ورزی ہے ۔

ایکسپورٹرز اس سلسلہ میں طورخم ڈی سی کے دفتر ان سے ملنے گئے مگر ملنے سے انکار کیا ۔ کسٹم ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ڈی سی کے زبان پر ایک ہی لفظ ہے کہ اوپر سے ارڈر ہے کہ ایکسپورٹ کا دائرہ تنگ وسخت کر دو۔ایکسپورٹ گاڑیوں سے ایگزامینیشن کے نام پرسامان ایک بار اتارنا تو لازمی ہے کہ بعض اوقات دو دو اور تین تین دفعہ بھی ا تارا جاتا ہے جس پر لوڈنگ آن لوڈنگ کرتے وقت تاجروں کا ایک گاڑی پر 70 ہزار تک خرچ آتاہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہر گاڑی سے دو اور تین سیمپل لیکر ٹسٹ کے لئے بھیجواتے ہیں ایک ایک سیمپل کی قیمت 10اور20ہزار روپے سے کم نہیں ہوتی ٹسٹس PSIRلیبارٹری کو بھیجوائے جاتے ہیں لیکن ان کی ریزلٹ انے سے پہلے گاڑی کو چھوڑا جاتا ہے لیکن گزشتہ ایک سال میں کسی ایک گاڑی میں ممنوعہ اشیاء برآمد نہیں ہوئی نارمل قرار دینے کے باوجود بھی ایکسپورٹ گاڑیوں کی کا سو فیصد ایگزامینیش کرایاجاتا ہے ۔

ایکسپورٹرکیمطابق ایک گاڑی پر سیمپل اور لوڈنگ آن لوڈنگ کا خرچہ ایک لاکھ تک پہنچتاہے ایک ایکسپورٹرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈی سی کسٹم ایکسپورٹ عمیر زاہد کی سخت اور تکلیف دہ پالیسی سے ایکسپورٹرز کو پریشانی لاحق ہے اور زیادہ تر ایکسپورٹرز نے طورخم کے راستے ایکسپورٹ بند کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ سکینر اور تین بار فزیکل ایگزامینیشن سے دو دن گاڑی طورخم میں کھڑی رہتی ہے ان کا مال بروقت آفغانستان نہیں پہنچتاجس سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو نقصان ہورہاہے کسٹم کے مصدقہ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ کسٹم کلکٹریٹ پشاور میں دفتری امور بہتر طریقے سے نہ چلانے والے اور بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے آفسر عمیر زاہد کو ڈی سی ایکسپورٹ طورخم تعینات کرکے تاجروں اور ایکسپورٹرز کے ساتھ زیادتی کی جس کے باعث ایکسپورٹ کا تجارتی حجم کم ہوگیا اور روزانہ200 گاڑیوں کے ایکسپورٹ کی بحائے اب درجنوں میں مال بردار گاڑیاں ایکسپورٹ ہوتی ہیں کلیکٹر کسٹم پشاور سے کسٹم ایجنٹس اور ایکسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ انہیں طورخم سے تبدیل کیا جائے کیونکہ یہ قومی معیشت کو کمزور کرنے میں مصروف عمل ہے جو قومی خزانے اور قومی مفاد کیلئے نقصاندہ ہے۔

واضح رہے کہ ڈی سی ایکسپورٹ عمیرزاہد کو بری کارکردگی پرطو رخم تعینات کیا ہے وہ آفیشل امور چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی