سرحد چیمبر کا صوبائی حکومت کاروبار کے فروغ اور ہنرمندی کی ترقی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکیں اور خیبر پختونخوا کو معاشی و اقتصاد ی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے،شیربازبلور

منگل 28 ستمبر 2021 21:36

سرحد چیمبر کا صوبائی حکومت کاروبار کے فروغ اور ہنرمندی کی ترقی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیر باز بلور نے صوبائی حکومت کاروبار کے فروغ (انٹرپینیور شپ)اور ہنرمندی کی ترقی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خیبر پختونخوا میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکیں اور خیبر پختونخوا کو معاشی و اقتصاد ی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صوبائی وزیربرائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہرام خان ترکئی کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے نائب صدر جنید الطاف ،ْ نو منتخب صدر حسنین خورشید احمد ،ْ نو منتخب نائب صدر جاوید اختر ،ْ سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور ،ْ سابق صدور زاہداللہ شنواری ،ْ فیض محمد فیضی ،ْ ذوالفقار علی خان ،ْ سابق نائب صدور عبدالجلیل جان ،ْ عابد اللہ یوسفزئی ،ْ حارث مفتی ،ْ صدر انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات پشاور ملک عمران اسحق ،ْ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی پرویز خان خٹک ،ْ غلام حسین ،ْ اورنگزیب خان ،ْظہور خان ،ْ غلام بلال جاوید ،ْ وقار احمد ،ْ صدر گل ،ْ فضل ودود ،ْ آفتاب اقبال ،ْ سہیل جاوید ،ْ تاجر اور صنعتکار بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے صوبہ میں صنعتی ترقی کے فروغ او ر کاروباری طبقہ کو سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانے پر زور دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی ترقی اور کاروبار کے فروغ سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ بلکہ ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تاجر برادری کے لئے خصوصی مالیاتی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے اور کاروبار دشمن پالیسیوں کے نفاذ سے گریز کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹیکس گزاروں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے کیونکہ وہ ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار اداکر رہے ہیں۔ انہوں نے سرحد چیمبر اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاشی پالیسیوں کی تشکیل میں مشاورت کرنے پربھی زور دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تعلیمی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسی پالیسیوں کے نتیجے میں دنیا بھر میں بدلتی ہوئی صورتحال میں بے شمار چیلنجز سے بخوبی طریقہ سے نمٹا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر برائے تعلیم شہرام خان ترکئی نے خطاب کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی سے وسطی ایشیاء کی ریاستوں کے ساتھ تجارت کو ترجیح میں شامل کرنے پر زور دیااور کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنے سے مقامی معیشت کو بھی مستحکم کیا جاسکے ۔

صوبائی وزیر نے اکیڈیمیہ اور انڈسٹریز کے درمیان باہمی روابط کو استوار کرنے پر بھی زرو دیا ہے جس کے ذریعے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی صلاحیتوں ،ْمختلف ہنر میں تربیت کے ذریعے ان کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کورونا وائرس سے متاثرہ کاروباری طبقہ اور صنعتوں کو ہر ممکن ریلیف و مراعات دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے تعمیراتی اور ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو خصوصی مراعاتی پیکیج کا خصوصی طور پر ذکر کیا اس اقدام کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی استحکام ملا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن و مستحکم افغانستان پاکستان کے لئے ضروری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بالعموم اور خیبر پختونخوا بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں جس کی دنیا میں کئی مثال نہیں ملتی ۔ اس سے قبل سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور ،ْ سابق صدور زاہداللہ شنواری ،ْ فیض محمد فیضی ،ْ ذوالفقار علی خان ،ْ جنید الطاف ،ْ حارث مفتی ،ْ پرویز خان خٹک ،ْ آفتاب اقبال ،ْ محمد اورنگزیب خان ،ْ عبدالجلیل جان ،ْ احسان اللہ ،ْ غلام بلال جاوید ،ْ ظہور خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے فوری دیرپا حل کے لئے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ