پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 108ارب سے زائد روپے ڈوب گئے

پیر 11 اکتوبر 2021 21:17

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 108ارب سے زائد روپے ڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز مندی کا شکار ہو گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا اور 43800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 108ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77کھرب روپے سے گھٹ کر 76کھرب روپے کی سطح پر آگیا ،کاروباری مندی کے بب85.76فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کی تجاویز اوررواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر نظر ثانی کرنے پر زور دینے ،سیلز ٹیکس میں دی جانے والی غیر ضروری چھوٹ ختم کرنے اور اسی طرح انکم ٹیکس میں چھوٹ ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیئے جانے سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے نئی سرمایہ کاری کے بجائے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے نہ صرف مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی بلکہ انڈیکس 44400،44300،44200،44100،44000اور44900 پوائنٹس کی 6بالائی حد سے نیچے آگیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 647.89پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس44477.24پوائنٹس سے گھٹ کر43829.35پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 295.25پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس17524.80پوائنٹس سے کم ہو کر17229.55پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30599.23پوائٹس سے کم ہو کر30189.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 8ارب روپے مالیت کے 22کروڑ65لاکھ75ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو6ارب روپے مالیت کی17کروڑ60لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر548کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی61کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،470میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ13لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ38لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 93لاکھ ،ہم نیٹ ورک83لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ71لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیوکے بھا میں52.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر2500.00روپے ہو گئی اسی طرح36.00روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت بڑھ کر516.00روپے ہو گئی تاہم نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں196.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر5805.00روپے ہو گئی اسی طرح35.00روپے کی کمی سے سسٹمز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت کم ہو کر690.061روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس