ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز اور پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری اکانٹ کھولنے کو سہل اور آسان بنانے کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اجرا کردیا

منگل 12 اکتوبر 2021 21:26

ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز اور پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری اکانٹ کھولنے کو سہل اور آسان بنانے کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اجرا کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے اسمارٹ سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے میوچل فنڈز اور پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری اکائونٹ کھولنے کو سہل اور آسان بنانے کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اجرا کردیا ہے۔نئے فریم ورک کے مطابق ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں(اے ایم سیز)اور پنشن فنڈ منیجرز(پی ایف ایم)سرمایہ کاروں کے اکائونٹ آن لائن اکائونٹس کھول سکتی ہیں جبکہ سرمایہ کار وں کی تصدیق اسکائپ اور واٹس ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔

نئے فریم ورک میں سرمایہ کاری کی حد اور صارف کی پروفائل کی بنیاد پر اکائونٹس کی 3 اقسام کی درجہ بندی کی گئی ہے، جن میں سہل سرمایہ کاری اکائونٹ، سہولت سرمایہ کاری اکائونٹ اور سرمایہ کاری اکائونٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سہل سرمایہ کاری اکائونٹ بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل والیٹس کے ذریعے اے ایم سیز کو اضافی معلومات / دستاویزات فراہم کئے بغیر کھولا جاسکتا ہے۔

دوسری قسم سہولت سرمایہ کاری اکائونٹ کی ہے، جس میں بنیادی تفصیلات فراہم کرکے سرمایہ کار کی رسک پروفائلنگ کے بغیر منی مارکیٹ اور کم رسک والی انکم اسکیموں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔تیسری درجہ بندی سرمایہ کاری اکائونٹ کی ہے جو کسی سرمایہ کاری اور لین دین کی حد سے مشروط نہیں ہوتا، لہذا اس اکائونٹ کیلئے اضافی قانونی دستاویزات / معلومات کی فراہمی ضروری ہے۔ سرمایہ کار متعلقہ اکائونٹ کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے اپنے اکانٹ کو اپ گریڈ کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی