امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے اعلیٰ تجارتی وفد نے امریکہ کا کامیاب دورہ کیا

وفد کی امریکہ میںتجارتی،ثقافتی،سیاسی ،سماجی اور دیگر تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا

جمعہ 15 اکتوبر 2021 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) معروف بزنس مین اور امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینڈ شیخ امتیاز حسین نے امریکہ کے کامیاب دورے کے بعد تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد نے امریکہ کے مختلف شہروں نیویارک ، واشنگٹن ڈی سی ، ہیوسٹن ، اٹلانٹا ، ڈلاس ، آسٹن اور شکاگو کا دورہ کیاوفد میںنوید عیسیٰ ، ذیشان الطاف لوہیا ، سید ناصر وجاہت عبدالکریم آڈھیا، سمیر شمسی،عاصم محمدی، نعمان اور غیاث احمدانی شامل تھے وفد نے امریکہ میںتجارتی،ثقافتی،سیاسی ،سماجی اور دیگر تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیادورے کے موقع پر وفد نے امریکہ کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میںتجارتی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ بھی کیا وفد نے امریکہ نے خصوصی دعوت پرایمبسی آف پاکستان واشنگٹن ڈی سی کا بھی دورہ کیا اور پاکستانی سفیرڈاکٹر اسد مجیدخان سے ملاقات کی اس موقع پرڈاکٹراسد مجیدخان نے پاکستان کو 4000سے زائد ڈیوٹی فری اشیاء کوایکسپورٹ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ان اشیاء کی ایکسپورٹ سے پاکستانی معیشت بہتر ہو سکتی ہے اوردنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دیا جا سکتا ہے ایم پاک بی ڈی ایف کے وفد نے یو ایس کمرشل سروائسز کے اشتراک سے جاوٹس سینٹر مین ہٹن نیو یارک میں آئی ایف اے فرنچائز ایکسپو میں بھی شرکت کی امریکہ کے دورے کے موقع پروفد کو ٹیکساس کے ریاستی نمائندے اور متحرک رہنما ران رینالڈس کی جانب سے مدعو کیاگیا ملاقات کے موقع پر ران رینالڈس نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط کاروباری اور سماجی تعلقات کی تعمیر کے لیے ایم پاک کی کوششوں کوسراہایااس کے علاوہ وفد نے جارجیا اسٹیٹ کیپیٹل میںگورنر ہائو س کا دورہ کیااور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر وفد نے سینیٹر نان گروگن اوروک اور دیگر نمائندگان سے بھی ملاقات کی اورایوان نمائندگان کے چیئرمین رابرٹ ایل ڈکی کی طرف سے چیئرمین زراعت اور صارفین کے امور فاروق مغل نے چیئر آف پبلک پالیسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا سابق امیگریشن پالیسی کے مشیر صدر جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما اور امریکن امیگریشن لائرز ایسوسی ایشن (AILA) کے سابق صدرچارلس سی فوسٹرسے بھی وفد نے ملاقات کی جبکہ پاکستان نژاد کانسٹیبل نبیل شیخ اور ڈپٹی شرف ہاشمی سے وفد نے ملاقات کی اور امریکہ میںپاکستانی کمیونٹی کی کار کردگی کو سراہا ایم پاک کے وفد نے کیپٹن کمانڈنگ آفیسر عدیل راناکی خصوصی دعوت پرنیو یارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کادورہ کیا اس موقع پرڈپٹی چیف ہیڈکوارٹر نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ناصر سلیم نے وفد کو سوینئر پیش کیاگیااس کے علاوہ ہوسٹن میں1900سے زائد پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہیڈ کوائٹر فورٹ بینڈ کاؤنٹی کے شیرف مسٹر ایرک فگن اورڈپٹی شیرف ہاشم احمدانی نے عشائیہ دیا جبکہ کاؤنٹی جج کے پی جارج نے ملاقات کے موقع پر تعریفی اسناد پیش کیںاور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستان امریکن بزنس اینڈ پروفیشنل ایسوسی ایشن (PABPA)کے ہارون مغل، پاکستانی ڈاکٹرز آرگنائزیشن ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ(APPNA) اور این ای ڈی ایلومنی ایسوسی ایشن (این ای ڈی ای) نے ایم پاک کے وفدکی میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ انور قاسمی اورآل نیبرز انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے بھی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu