سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں20ڈالر ز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1780ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت700روپے کمی سی1لاکھ18ہزار300اوردس گرام سونے کی قیمت600روپے کمی سے 1لاکھ 1ہزار423روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1430روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Your Thoughts and Comments