15نومبر سے ایک کروڑ25لاکھ خاندانوںکو خوراک پر سبسڈی دینے کا سلسلہ شروع کررہے ہیں‘جمشید اقبال چیمہ

وزیر خزانہ نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے تناظر میںبات کی ، گھی کی قیمتوںکا فارمولہ طے کر رہے ہیں‘ معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی

اتوار 17 اکتوبر 2021 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی کر کے گھی ملوںسے قیمت کا فارمولہ طے کر رہے ہیں، گنے کی کرشنگ کے آغاز کے بعدچینی کی قیمت کو 80روپے فی کلو تک لائیں گے ،دعوے سے کہتا ہوں کہ پنجاب میں آٹا 55روپے فی کلو دستیاب ہے ،وزیر اعظم عمران خان نی133کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار نامزد کر کے جس اعتمادکا اظہارکیا ہے اس پر مشکورہوں او رانشا اللہ ہم اس نشست پر کامیابی حاصل کریں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے این ای133سے امیدوار نامزدہونے پر مبارکباد دینے آنے والے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ سروے موجود ہیںکہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کے اثرات درآمد کرنے والے تمام ممالک پر پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو اشیاء ہماری مقامی پیداوار ہیں ان کی قیمتوں کو ایک سطح پر رکھا گیا ہے ، پنجاب میں آٹے کی قیمت کو 65سی55روپے لے کر آئے ہیں اور 20کاتھیلا1100میں فروخت ہو رہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے تناظر میںبات کی ہے ، دنیا میں جو بھی ممالک اشیائے خوردونوش درآمد کرتے ہیں وہ مہنگی ہوتی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت 15نومبر سے ایک کروڑ25لاکھ خاندانوںکو خوراک پر سبسڈی دینے کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہے اور ان گھرانوںکے افراد کی تعداد 8سی9کروڑ بنتی ہے ، حکومت اپر مڈل کلاس اورامیر طبقات کو ہرگزسبسڈی نہیں دے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی