لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ دویلپمنٹ اتھارٹی کا دبئی ایکسپو 2020 میںشمولیت کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل سی بی ڈی ڈی ای) جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، دبئی ایکسپو 2020 میں واقع پاکستان پویلین میں اپنے منصوبوں کی نمائش کرے گا، جو دنیا کی سب سے بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے۔ ایل سی بی ڈی ڈی اے اپنے جاری اور آنے والے منصوبوں کو اجاگر کرنے اور ملک کے پہلے بزنس ڈسٹرکٹ کی بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرنے کا عہد کرتا ہے۔

ایکسپو 2020 کے دوران، ایل سی بی ڈی ڈی اے کی ٹیم ایکسپو کے مختلف فورمز پر بطور مہمان اسپیکر پیش ہو گی تاکہ اپنے منصوبوں سے متعلق کاروباری افراد اور گروپس کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ ایل سی بی ڈی ڈی اے ملک کی پائیدار معاشی اور سماجی ترقی کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کو یقین ہے کہ دبئی ایکسپو 2020 سرمایہ کاروں کو پاکستان میں نئے کاروبار اور سیاحت کی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے لیے راغب کرے گا۔

اس موقع پر سی ای او ،ایل سی بی ڈی ڈی ای-جناب عمران امین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ''دبئی ایکسپو 2020 میں اتھارٹی کا مشن ماحول دوست ترقی، شہری تخلیق نو کے منصوبوں کو عمودی اصولوں پر ظاہر کرنا ہے جو جدید شہری سہولیات اور سمارٹ انفراسٹرکچر کے ذریعے شہر میں کاروباری سرگرمیں کو فروغ دے گا۔ ایل سی بی ڈی ڈی اے پاکستان میں مضبوط مستقبل کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت میں بہتری اور آمدنی کے مواقع پیدا کرے گا۔

"ایل سی بی ڈی ڈی اے نے وعدہ کیا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار اقدامات کے ساتھ سمارٹ سٹی تصور پر بنیادی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں جدت لائی جائے گی اور نوجوان نسل کو کو کام کرنے کے بہترین مواقع اور جدید ترین ماحول ملے گا۔

Your Thoughts and Comments