مالی سال کی پہلی سہ ماہی،کرنٹ اکائونٹ خسارہ 3 ارب ڈالرسے تجاوز کرگیا

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، اسٹیٹ بینک

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فاضل رہنے والا کرنٹ اکائونٹ بڑھتی ہوئی درآمدات کی وجہ سے شدید خسارے کی لپیٹ میں آگیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتے کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ اورگزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافی رہنے والا کرنٹ اکائونٹ بڑھتی ہوئی درآمدات کی وجہ سے شدید خسارے کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جاری کھاتے میں اگست میں ایک ارب 47 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے خسارے کے بعد ستمبر میں 1 ارب 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ پہلی سہ ماہی کا مجموعی خسارہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا۔

(جاری ہے)

پہلی سہ ماہی کے دوران جاری کھاتے کو بڑھانے میں درآمدات کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑنے والے دبا نے اہم کردار ادا کیا، پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات 7 ارب 24 کروڑ ڈالر جب کہ درآمدات کی مالیت 17 ارب 47 کروڑ ڈالر رہی اس طرح پہلی سہ ماہی کا تجارتی خسارہ 10 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں برآمدت 5 ارب 35 کروڑ ڈالر جب کہ درآمدات 10ارب 63کروڑ ڈالر رہی تھیں اور تجارتی خسارے کی مالیت 5 ارب 28 کروڑڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 10 ارب 95 کروڑ ڈالر رہی جب کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 5 ارب 81 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ