ایشیائی ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈیجیٹلائزیشن سے فائدہ اٹھائے، مجید عزیز

آسیان ،سارک ممالک میںمشترکہ مفادات کے تحفظ،صنعتی فروغ کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم ضروری ہے،آئی ایل او اجلاس سے خطاب

بدھ 20 اکتوبر 2021 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی ) کے سابق صدر مجید عزیز نے ایشیائی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر زور دیا ہے کہ وہ لازمی طور پر ڈیجیٹلائزیشن کو اختیار کریں تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاکر انڈسٹری کو فروغ دیا جاسکے تاہم حقیقت یہ ہے کہ ان شعبوں میں دیگر شعبوں کے مقابلے میں ڈیجیٹلائزیشن کا مجموعی طور پر رجحان کم ہے جس کی کئی وجوہات ہیں باالخصوص انڈسٹری میں ڈیجیٹل ٹولز کے بارے میں آگاہی کا فقدان ہے جبکہ سازگار کاروباری ماحول کی عدم موجودگی بھی اس تبدیلی کو صرف چند شعبوں تک محدود کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل ایمپلائرز ایشیا پیسفک ریجن کی جانب سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن( آئی ایل او)ریجنل آفس بینکاک میں منعقدہ ’’آئی ایل او سہہ فریقی علاقائی ورچوئل اجلاس برائے ایشیا، پیسفک ریجن میں گارمنٹس اور ٹیکسٹائل سیکٹرزکے استحکام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مجید عزیز نے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں کہاکہ ایشیا اور پیسفک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری نے کورونا وبائی مرض کی دوسری بڑی لہر کے اثرات خاص طور پرڈیجیٹلائزیشن ٹرانسفارمیشن، پیداواری آٹومیشن اور لاجسٹکس کے عمل کا سامنا کیا اور یہ تبدیلی پوری صنعت کے فائدے کے لیے پیداواری رفتار، معیار اور سپلائی چین ویزیبیلیٹی میں نمایاں بہتری لا رہی ہے۔

جدید ٹیکنالوجیز نہ صرف صارفین کی ضروریات کو تبدیل کرتے ہوئے نئے کاروباری ماڈلز کی تخلیق میں فوائد پہنچاتی ہیں بلکہ کام کے حالات اور موجودہ پیداواری عمل ،اسٹاک کومؤثر طریقے سے محفوظ رکھنے کے بہتر انتظام کے ساتھ ماحول کو سازگاربنانے، افرادی قوت کے ساتھ ہم آہنگی اور آلات کی بہتر نگرانی وغیرہ کو بھی بہتر بناتی ہیں۔مجید عزیز نے تجویز دی کہ عالمی مارکیٹ میں سخت علاقائی مقابلے اور حصص کے تحفظ کے باوجود ایشیا اور پیسفک ریجن کے گارمنٹس مینوفیکچررز کو بہتر طریقوں جیسا کہ آئی ایل کے بہتر ورک پروگرام کے تجربے کا اشتراک کرنا چاہیے اور اس میں اتفاق رائے ظاہر کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسیان اور سارک ممالک میں اس پر بڑے پیمانے پر غور کرنا، مشترکہ مفادات کے تحفظ اورصنعتی فروغ دینے کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ مل جل کر کام کرنا اس بات کو یقینی بنانے کی راہ ہموار کر سکتا ہے کہ انڈسٹری زیادہ مستحکم، ابھرتی ہوئی اور پیداواری بن جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک