ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 250روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ22ہزار200روپے ہو گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء)ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت میں بلندیوںکو چھو رہی ہے ۔بدھ کو عالمی مارکیٹ میں 18ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1470ڈالر کا ہو گیا جس کے بعد پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 250روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ22ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح 2144روپے کے اضافے سے دس گرا م سونے کی قیمت 1لاکھ4ہزار 767روپے پر جا پہنچی

Your Thoughts and Comments