حکومت کی کوششوں کے باوجود ڈائریکٹ ٹیکس ادائیگی کی شرح اطمینا ن بخش نہیں ہو سکی،میاں زاہد حسین

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کے باوجود ڈائریکٹ ٹیکس ادائیگی کی شرح اطمینا ن بخش نہیں ہو سکی جوملکی ترقی کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

ایف بی آرکواضافی اختیارات ملنے کے باوجود ٹیکس گزارگوشوارے جمع کروانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں جوتشویشناک ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس بیس پھیلانے کی سنجیدہ کوششوں کے با وجود ملک میں بہترلاکھ رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں میں سے صرف پچیس لاکھ یا پینتیس فیصد نے سال 2021کے لئے گوشوارے جمع کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیکس گزاروں کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے ہی ایف بی آر کے محاصل میں انکم ٹیکس کاحصہ صرف پینتیس فیصد ہے۔ ابھی تک جرمانوں، گرفتاریوں، جیل اور بینک اکاؤنٹ سے یکطرفہ طور پر کٹوتی کے فیصلوں اور ترمیمی آرڈیننس کے باوجود صورتحال بہترنہیں ہورہی۔ ایف بی آرکونان فائیلرز کے بجلی اورٹیلی فون کے کنکشن منقطع کرنیکا اختیار بھی مل گیا ہے مگراس سے بھی ٹیکس چھپانے والوں کا حوصلہ کم نہیں ہوا ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس جوجی ڈی پی کے تناسب کا صرف دس فیصد ہے اسے پندرہ فیصد پر لانا ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں تمام حکومتوں نیاعلانات واقدامات کئے مگراسکا کبھی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکلا اوراسی وجہ سے ملک کو باربارقرضے لینا پڑتے ہیں۔ خسارے پرقا بو پانے، قرضے کا بوجھ ختم کرنے، صنعتی ترقی کے زریعے محاصل اورروزگار بڑھانیاورسماجی حالات وخدمات بہتر بنانے کے لئے متمول افراد کو ٹیکس کی ادائیگی پرراغب کرنا ضروری ہے کیونکہ قرضوں کی وجہ سے ملک کی خودمختاری اورآزادی داؤ پرلگی ہوئی ہے۔

میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ جب تک براہ راست ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کے بجائے ان ڈائریکٹ ٹیکس پرانحصار رہے گا اس وقت تک صورتحال میں بہتری کی امید کرنا خود فریبی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکس سے مڈل کلاس اورغریب طبقے متاثرہوتے ہیں جسکی وجہ سے وہ صحت اورتعلیم جیسی ضروری چیزوں پرکمپرومائیز کرنے لگتے ہیں جوملکی مستقبل کے لئے بہت ہی خطرناک ہے۔ دنیا کے کسی ملک نے بالواسطہ ٹیکسوں کی مدد سے ترقی نہیں کی

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد