میزان بینک نے ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنے کیلئے ملر اینڈفپس پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کردیئے

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان کے بہترین بینک میزان بینک نے ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات فراہم کرنے کیلئے ملر اینڈفپس پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ بینکنگ سلوشنز ای بز پلس(eBiz+) کے ذریعے ملر اینڈفپس پاکستان کے نقد بہاؤکی پوزیشن کو بہتر بنانے کے علاوہ ادائیگیوں کی پیچیدگیوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کی وصولی اور ادائیگیوں کے نظام کومنظم کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے نیا طریقہ کار وضح کرے گا۔

معاہدے پر ملر اینڈفپس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران نشاط اور میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللہ احمد نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق میزان بینک ادائیگیوں اور وصولی کے پیچیدہ نظام کے بہاؤ کو خود کار بنانے کیلئے ملر اینڈفپس پاکستان کو ٹرانزیکشنزبینکنگ خدمات فراہم کرے گا۔ بینک کا مربوط حل روائتی ادائیگیوں کے نظام کا مقابلہ کرنے، مفاہمت میں آسانی اور نقد بہاؤکے موئثر انتظام میں مدد فراہم کرے گا۔

شاندار انٹیگریشن کے ساتھ ای بز پلس (eBiz+) ملر اینڈفپس کے شراکت داروں اور کلائنٹس کی ادائیگیوں کے بنیادی نظام کو بہتر بنائے گا۔ اس موقع پرمیز ان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ عبداللہ احمدنے کہاکہ میزان بینک اور ملر اینڈفپس پاکستان کیش مینجمنٹ خدمات کو مزید آسان کرکے ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ پر گامزن ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان میں کاروباری اداروں اور کارپوریٹس کیلئے جدید ڈیجیٹل کیش فلو مینجمنٹ کو تقویت فراہم کرے گی اورخود کار طریقے سے ملر اینڈفلپس پاکستان کے کیش کلیکشن سائیکل کوتیز کرے گی جس کے نتیجے میں کاروباری آپریشنزمیں صارفین کے مجموعی تاثر کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

اس موقع پرملر اینڈفپس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران نشاط نے کہاکہ ملر اینڈفپس پاکستان کے پاس وسیع انفرا اسٹرکچر ہے اور ملک بھر کے 975سے زائد شہروں، قصبوں میں 75ہزار سے زائد آؤٹ لیٹس تک رسائی ہے۔ ہم پاکستانی ڈیجیٹل مالیاتی ایکو سسٹم اور ادائیگیوں کے طریقہ کار میں نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کیلئے پرجوش ہیں جہاں پر میزان بینک اہم کردار ادا کررہاہے۔ ہمیں یقین ہے کہ میزان بینک کے ساتھ شراکت داری سے دونوں کمپنیوں کو ملکی کاروباری منظر نامے کے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کیلئے مواقع میسر ہوں گی

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس