کراچی،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈسٹری کے سالانہ انتخابات 30 دسمبر کو منعقد ہوں گے

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائی2022 رواں سال کے اختتام پرجمعرات 30 دسمبر انتخابات ہوں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کیلئے باقاعدہ انتخابی شیڈول اور تین رکنی انتخابی کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدرہارون فاروقی الیکشن کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔

واضح رہے کہ سال2020 کے فیڈریشن چیمبر الیکشن کیلئے قائم کردہ تین رکنی انتخابی کمیٹی علی رحیم،شاہد وسیم اورارشدخورشید پر اپوزیشن میں موجود یونائٹیڈ بزنس گروپ کی جانب سے دھاندلی کے شدید الزامات عائد کئے گئے تھے ، تاہم ساال 2022کیلئے قائم کردہ الیکشن کمیٹی میں صرف علی رحیم کو فارغ کیا گیا ہے اورہارون فاروقی کے ساتھ گزشتہ سال کی کمیٹی کے باقی دونوں اراکین شاہد وسیم اور ارشد خورشید بطور کمیٹی ممبران مقرر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ نے کمیٹی کے دوممبران شاہد وسیم اورارشدخورشیدپر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اس ضمن میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیٹی کے دو نوں ممبران جانب دار ہیں اوران پر گزشتہ سال انتخابی عمل میں دھاندلی کے سنگین الزامات ہیں،مذکورہ دونوں ممبران کمیٹی نے گزشتہ انتخابات میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سر بمہر ووٹ بی ایم پی کے امیدوار کے حق میں ڈال کر کامیاب قرار دیا تھا۔

یہ دونوں ممبران دھاندلی کے سبب اس وقت اعلیٰ عدالت میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور جب ان پر دھاندلی کے مقدمات ہیں تو پھر کس طرح سے انہیں کمیٹی میں شامل کیا جاسکتا ہے، اس طرح بزنس مین پینل نے الیکشن شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کا آغاز کردیا ہے جس کا وزارت تجارت کو نوٹس لینا چاہیئے۔اس سال ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات میں صدارت کیلئے پنجاب کی باری ہے جبکہ الیکشن میں صرف دوگروپس یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) اور بزنس مین گروپ (بی ایم پی) کے مابین ہی مقابلہ ہوگا۔

یوبی جی کی جانب سے صدارتی انتخاب کیلئے ایک بار پھر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ سینئرنائب صدارت کیلئے محمدحنیف گوہر الیکشن میں حصہ لیں گے۔بزنس مین پینل کے سربراہ انجم نثار اپنے دوست عرفان اقبال شیخ کو فیڈریشن کی صدارت کیلئے سامنے لارہے ہیں لیکن بی ایم پی نے عرفان شیخ کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق ووٹنگ کا عمل 30 دسمبر 2021 کو ہوگا، اس سے قبل 4نومبر 2021 کو ووٹرز کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی، 10 نومبر 2021 تک اعتراضات جمع کرانے کی مہلت ہوگی۔

6 دسمبر 2021 کو ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 10 دسمبر 2021 کوانتخابات میں حصہ لینے والی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ 11 دسمبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی، 13 دسمبر کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائیگی، 16 دسمبر تک امیدواروں پر اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے۔ 24 دسمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے، بعدازاں 27 دسمبر 2021 کو انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور جمعرات30 دسمبر انتخابات ہوں گے۔ دونوں گروپوں کے رہنمائوں نے الیکشن کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہی

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..