پاکستان اورکینیڈا کے مابین تجارت میں اضافہ کو ترجیح دی جائے ،ایس ایم منیر

عمران خان کے وژن کے مطابق برآمدات بڑھانے سے باہمی تجارت مستحکم ہوسکتی ہے،سرپرست اعلیٰ یو بی جی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سابق چیف ایگزیکٹو اوریونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اورکینیڈا کے مابین تعلقات خوشگوار ہیں جنھیں مزید مستحکم بنانے کیلئے کینیڈا میں متعین پاکستانی سفیر اورٹورنٹو میں پاکستانمی قونصل جنرل عبدالحمید بے پناہ کوششیں کررہے ہیں،دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ کو اولین ترجیح دے کر اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق برآمدات بڑھائی جائیں تو دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت مستحکم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارپاکستانی نژادکینیڈین تاجر پرویز اختر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں ، ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالحمید ، ایس ایم نصیر ، امتیاز مرزا ، ایس ایم عمران، نوید بخاری ، نوید بخاری ، محبوب شیخ اور دیگربھی موجود تھے ۔ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان اورکینیڈا کا نجی شعبہ باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور سفری پابندیوں کے خاتمے سے تجارت میں مزید اضافہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کینیڈین سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کی کوششیں کی جائیں کیونکہ کینیڈین سرمایہ کارپاکستان میں مینوفیکچرنگ کے ذریعے وسط ایشیاء اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت بڑھا سکتے ہیں جبکہ وہاں مقیم پاکستانیوں میں ترسیلات میں اضافہ اور روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دی جاسکتی ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان اورکینیڈا کی تجارتی تنظیموں کو قریب لانے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی تاکہ اقتصادی تعاون میں اضافہ ہو،دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو مزید قریب لانے کیلئے دوطرفہ تجارتی وفودکے ایک دوسرے کے ملکوں کے دورے سمیت سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد کی کوششیں کی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا