ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
ایجنڈا آئٹمز کو ٹھکانے لگائے بغیر اچانک ختم کرنے پرایگزیکٹو کمیٹی ممبران حیران
ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:58
(جاری ہے)
تاجکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والے اجلاس میںایف پی سی سی آئی کی جانب سے بھیجے گئے نمائندے خالد امین اور ایف پی سی سی آئی کے رویے کی مذمت کی گئی جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی اور اسی بناء پر وزارت تجارت نے ایف پی سی سی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کیا جس کی وجہ سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
اجلاس میں کئی اراکین نے ایف پی سی سی آئی کی کم ہوتی ہوئی مالی حیثیت اور اہم اجلاسوں میں ای سی ممبران کی لاعلمی پرافسوس ظاہر کیا گیا جبکہ ایف پی سی سی آئی ممبران نے ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ فنکشن کے دعوت نامہ کارڈ نہ ملنے پر اپنا احتجاج درج کرایا جو کہ گزشتہ ماہ منعقد ہوا تھا۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے اراکین نے انتخابی شیڈول پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے تحت تجارتی اداروں کو صرف 10 دن دیے گئے۔اپنی نامزدگی جمع کرانے کے لیے تجارتی اداروں کی سہولت کے لیے کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ای سی ممبران اور یو بی جی کے ارکان نے مزیدتین دن کی توسیع کی درخواست کی۔اجلاس میںالیکشن کمیشن کے تین ارکان کی تشکیل پر گرما گرم الفاظ کا تبادلہ ہوا۔یو بی جی ممبران نے ناصرحیات مگوں کے تجویز کردہ تین ناموں کی سختی سے مخالفت کی جو غلط استعمال میں ملوث پائے گئے اور اس حوالے سے پچھلے الیکشن 2021 میں بدعنوانی اور ڈی جی ٹی او لیول اور ہائی کورٹ میں الزامات کا سامنا سمیت دیگردستاویزی ثبوت فراہم کیے گئے جن میں کئی ایسوسی ایشنزکے غیرقانونی طور پر ووٹ کاسٹ کراکے انہیں دھوکہ دہی سے نتائج میں شامل کرنا بھی شامل تھا۔ ایف پی سی سی آئی کے اس وقت کے سیکرٹری جنرل کے خلاف یہ معاملہ آج بھی قانونی چارہ جوئی کے تحت ہے اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشناس کی انکوائری کر رہا ہے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لیے یو بی جی کی جانب سے خفیہ رائے شماری کی تجویز کی بی ایم پی نے مخالفت کی اورجب کہ اس ایجنڈے پر بحث جاری تھی کہ ناصر حیات مگوں نے باقی ایجنڈے کو ختم کیے بغیر میٹنگ ختم کردی۔اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کا کہنا تھاکہ انہوں نے پہلے کبھی ایسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی کیونکہ اراکین کی طرف سے کوئی فیصلہ یا قرارداد نہیں دی گئی یا منظور نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی معاشی مسئلہ زیر بحث آیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلاس بغیر نوٹس کے 21دن کے لیے بلایا گیا تھا۔یو بی جی ممبران نے بتایا کہ غیر قانونی تجارتی ادارے جن کے لائسنس منسوخ کیے گئے تھے اب بھی ایف پی سی سی آئی کی ویب سائٹ پر دکھائی دے رہے ہیں جو بی ایم پی کے بے ایمانی کی عکاسی کرتا ہے۔#0Browse Latest Business News in Urdu
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر
پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب
ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت
سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
ایف پی سی سی آئی ر یسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ لنک کیا جائے ..
یوبی ایل کے بعدازٹیکس منافع میں کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکااضافہ
روٹی و نان کی زائد قیمت وصول کرنے پر ضلع میں 91 ہوٹل مالکان کو 1 لاکھ 34 ہزار 500 روپے جرمانہ
سعودی سرمایہ کاری ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا، مہر کاشف یونس
سعودیہ کی جانب سے پاکستان میں 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا فیصلہ خوش آئندہے، چیئرمین اپٹپما
PSX Live Index
Updated: 04:14:01am | 18-04-2024
Status: Closed | Volume: 442,096,653 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary