پیداواری لاگت ،فریٹ چارجز میں کئی گنااضافہ برآمدات کی تنزلی کی بڑی وجہ ہے‘کارپٹ ایسوسی ایشن

مقامی صنعت کوبھی دیگر ممالک میں مینوفیکچررز،برآمدکنندگان کودی جانے والی سہولیات کی طرز پر پیکج دیا جائے

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:15

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر(ر) اخترنذیر خان نے کہاہے کہ دہائیوںسے برآمدات کرنے والی کمپنیوں کوشک کی نگاہ سے دیکھنے کی بجائے انہیںخصوصی سہولیات ملنی چاہئیں ،آڈٹ ،ریفنڈ کے مسائل ،طورخم کے راستے آنے والے جزوی تیار خام مال کی سپلائی اوراس پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹی سے چھوٹ کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک،وائس چیئرمین اعجازالرحمان،سینئر ایگزیکٹو ممبرریاض احمد،سعیدخان،دانیال حنیف سمیت دیگر سے ملاقات میںگفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میںہاتھ سے بنے قالینوںکی صنعت انتہائی نا مساعدحالات سے دوچارہے لیکن حکومت کی طرف سے کسی طرح کی معاونت فراہم نہیں کی جارہی ۔

(جاری ہے)

مطالبہ ہے کہ حکومت ہاتھ سے بنے قالینوں کی مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی جانب سے اپنی صنعت کو دی جانے والی سہولیات اورمراعات بارے مفصل رپورٹ تیار کرائے اورعالمی منڈیوںمیںمقابلے کیلئے ہمیںبھی ا س طرز پر پیکج دیا جائے۔انہوںنے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے اورفریٹ چارجز میں کئی گنااضافہ بھی برآمدات کی تنزلی کی بڑی وجہ ہے اس لئے حکومت فریٹ پر بھی سبسڈی دینے کا اعلان کرے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں اس صنعت سے پانچ لاکھ ہنرمندوں کا روزگاروابستہ ہے اوراگر حکومت تھوڑی سی توجہ دے تواسے دیہی علاقوںمیںروزگار کی فراہمی کے انقلاب کاذریعہ بنایا جا سکتاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ