پاکستان ٹیکس بار کی جانب سے صحافی افضل ایوبی کیلئے خصوصی ایوارڈ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سینئر صحافی افضل ایوبی کو مثبت رپورٹنگ پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین ساہی نے افضل ایوبی کو ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹیکس بار کے رہنماآفتاب حسین ناگرہ،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد ،،پیٹرن پاکستان ٹیکس بار عبدالقادر میمن سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Your Thoughts and Comments