سرحد چیمبر کا بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ اور بار بار بجلی کی ٹرپنگ پر شدید تشویش کا اظہار

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کی ٹرپنگ کا مسئلہ حل کیا جائے

منگل 26 اکتوبر 2021 21:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر جاوید اختر نے پشاور کے مختلف بازاروں گھنٹہ گھر ،ْ شاہین بازار ،ْ جھنڈا بازار ،ْ ریتی بازار ،ْ مسلم مینابازار ،ْ کریم پورہ سمیت جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ اور بار بار بجلی کی ٹرپنگ پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئی6 سے 8 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو کاروبار دشمن اقدام قرار دیا ہے اور پیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کی ٹرپنگ کا مسئلہ حل کیا جائے اور تاجروں اور دکانداروں کو اپنے کاروبار چلانے کے لئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر پشاور کے تاجر اور دکاندار احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پیسکو پر عائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان تحفظات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پشاور کے مختلف بازاروں کے صدورصیام الحق مسلم مینابازار ،ْ آصف درانی گھنٹہ گھر ہیریج ٹریل ،ْ خرم شہزاد صدرکریم پورہ نمبر2 ،ْ صوفی ارشد گھنٹہ گھر ،ْ شہزاد صدیقی جھنڈابازار ،ْ منا بھائی ریتی بازار ،ْ خواجہ نوید شاہین بازاراور فضل مولا گلشن بازار پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

وفد نے ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے نائب صدر جاوید اختر کوپیسکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ ،ْناروا لوڈشیڈنگ اور بار بار بجلی کی ٹرپنگ سے متعلق اپنے تحفظات اور مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیااور کہا کہ پیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جبکہ بجلی کی ٹرپنگ سے الیکٹرانکس آلات جلنے کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اور علاقوں کے مکینوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر سرحد چیمبر کے نائب صدر جاوید اختر نے وفد کو یقین دلایا کہ سرحد چیمبر تاجروں اور چھوٹے صنعتکاروں کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہے اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے موثر انداز میں بات چیت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی معیشت پہلے ہی کورونا وباء لاک ڈائون ،ْ دہشت گردی ،ْ بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں سمیت امن و امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے اور اس پر بجلی جو اس صوبے کی اپنی پیداوار ہے کی عدم فراہمی ظلم و زیادتی اور کاروبار دشمنی کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وباء کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی سے متاثر ہیں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے ایسے اقدامات سے رہا سہا کاروباربھی ٹھپ ہوکر رہ جائے گا ۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور چیف ایگزیکٹو پیسکو سے مطالبہ کیا کہ پشاور کے مختلف بازاروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگرپشاور کے تاجر اور دکاندارغیر اعلانیہ اورناروا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پیسکو پر عائد ہوگی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ