سرحد چیمبر کاشہر میں بجلی لوڈشیڈنگ پر اظہارتشویش

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کی ٹرپنگ کا مسئلہ حل کیا جائے اور تاجروں اور دکانداروں کو اپنے کاروبار چلانے کے لئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،جاوید اختر

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر جاوید اختر نے پشاور کے مختلف بازاروں گھنٹہ گھر ،ْ شاہین بازار ،ْ جھنڈا بازار ،ْ ریتی بازار ،ْ مسلم مینابازار ،ْ کریم پورہ سمیت جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ ناروا لوڈشیڈنگ اور بار بار بجلی کی ٹرپنگ پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئی6 سے 8 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو کاروبار دشمن اقدام قرار دیا ہے اور پیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کی ٹرپنگ کا مسئلہ حل کیا جائے اور تاجروں اور دکانداروں کو اپنے کاروبار چلانے کے لئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر پشاور کے تاجر اور دکاندار احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پیسکو پر عائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان تحفظات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پشاور کے مختلف بازاروں کے صدورصیام الحق مسلم مینابازار ،ْ آصف درانی گھنٹہ گھر ہیریج ٹریل ،ْ خرم شہزاد صدرکریم پورہ نمبر2 ،ْ صوفی ارشد گھنٹہ گھر ،ْ شہزاد صدیقی جھنڈابازار ،ْ منا بھائی ریتی بازار ،ْ خواجہ نوید شاہین بازاراور فضل مولا گلشن بازار پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

وفد نے ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے نائب صدر جاوید اختر کوپیسکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ ،ْناروا لوڈشیڈنگ اور بار بار بجلی کی ٹرپنگ سے متعلق اپنے تحفظات اور مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیااور کہا کہ پیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جبکہ بجلی کی ٹرپنگ سے الیکٹرانکس آلات جلنے کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اور علاقوں کے مکینوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر سرحد چیمبر کے نائب صدر جاوید اختر نے وفد کو یقین دلایا کہ سرحد چیمبر تاجروں اور چھوٹے صنعتکاروں کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہے اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے موثر انداز میں بات چیت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی معیشت پہلے ہی کورونا وباء لاک ڈائون ،ْ دہشت گردی ،ْ بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں سمیت امن و امان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے اور اس پر بجلی جو اس صوبے کی اپنی پیداوار ہے کی عدم فراہمی ظلم و زیادتی اور کاروبار دشمنی کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وباء کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی سے متاثر ہیں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے ایسے اقدامات سے رہا سہا کاروباربھی ٹھپ ہوکر رہ جائے گا ۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور چیف ایگزیکٹو پیسکو سے مطالبہ کیا کہ پشاور کے مختلف بازاروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگرپشاور کے تاجر اور دکاندارغیر اعلانیہ اورناروا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پیسکو پر عائد ہوگی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند