سابق صدر پاکستان چیمبر آف کامرس پی سی سی - یو ایس اے ڈاکٹر مبشر چوہدری چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) صدر / سی ای او یونیورسل سرجیکل پارٹنرز اینڈ پیشنٹ بینیفٹ فائو نڈیشن ، سابق صدر پاکستان چیمبر آف کامرس پی سی سی - یو ایس اے ڈاکٹر مبشر چوہدری چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر مبشر چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت سیاسی بے یقینی کی کیفیت ہے ایسے حالات میں بزنس کمیونٹی کیلئے کاروبار دوست ماحول بنانے کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان معاشی نمو میں اضافے کیلئے انقلابی اقدامات کو یقینی بنائیں، برآمدات پر مبنی پالیسوں کو پرکشش بنائیں اور برآمدی شعبے کو مزید مراعات دیں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے دنیا بھر میں مقیم پاکستانی شہری اپنے وطن پاکستا ن کی معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں بیرون ملک مقیم پاکستان ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مبشر چوہدری دورے کے دوران کراچی میں معروف تاجر تنظیموں اور بزنس مین مرزا اختیار اور مرزا اشتیاق بیگ سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں میں پاکستانی برآمدات بڑھانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ڈاکٹر مبشر چوہدری کے اعزاز میں کاروباری شخصیات چیئرمین بیگ گروپ آف کمپنیز مرزا اختیار بیگ اور اشتیاق بیگ، سی ای او اسٹار مارکیٹنگ ایکسپو محمود احمد خان، عضب گلوبل ٹریڈ اینڈ ایگزیبیشن اور انٹریگریٹڈ ٹیکسٹائل کے سی ای او فاروق افضل ظہرانے کا اہتمام کرینگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی