لاہور: برائیلرمرغی سمیت فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) شہر کی عام مارکیٹوں اور بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت ساڑھے 4 سو روپے فی کلو سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے فی درجن اضافے کے ساتھ 172 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Your Thoughts and Comments