اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ میں رکاوٹ، لاکھوں روپے کا نقصان

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق تکنیکی مسائل کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ ڈھائی گھنٹے کیلیے روک دی گئی ۔پی ایس ایکس نے پہلا نوٹی فیکشن 11 بجکر 58 منٹ پر جاری کیا تھا جس کے مطابق کاروبار 12 بجے سے 2 بجے تک بند کردیا گیا تھا بعد ازاں 1 بجکر 58 منٹ ایک اور نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے مطابق ٹریڈنگ شروع ہونے میں مزید 30 منٹ کی توسیع کردی گئی۔

ٹریڈنگ میں رکاوٹ چین سے خریدے گئے نئے ٹریڈنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹیفیکشن کے بعد دن 12 بجے سے کاروبار بند کردیا گیا تھا جو 2 بجکر 30 منٹ پر دوبارہ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ میں رکاوٹ سے کچھ دیر قبل اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 693 پوائنٹس یا 1.53 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

پاکستان نے چین سے نیا ٹریڈنگ سسٹم 46 کروڑ روپے میں خریدا ہے جس کا آغاز پیر 25 اکتوبر سے کیا گیا تھا۔ اس خریداری کا مقصد ڈیٹا لیکیج اور چوری کی کوششوں کے خلاف سیکیورٹی کو بڑھانا، سرمایہ کاروں کے ڈیٹا کی حفاظت اور قومی مارکیٹ کو علاقائی اور بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق نئے سسٹم میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے