توانائی، خوراک کی قیمتوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،میاں زاہد حسین

مہنگائی کا ملبہ عالمی منڈی پر ڈال کربری الزمہ نہیں ہوسکتے،روپے کی قدر میں کمی کے مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکے،چیئرمن انڈسٹریل الائنس

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ توانائی اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کی دودہاری تلوار عوام اورکاروباری برادری کوکاٹ رہی ہے جبکہ ارباب اختیار اس میں بے بس نظر آتے ہیں۔

وزیراعظم کی واضح ہدایات کے باوجود بیوروکریسی قیمتیں کنٹرول کرنے سے قاصر ہے اور خراب گورننس کے باعث ہرآنے والا دن عوام کی مشکلات میں اضافہ اورانکی زندگی مشکل بنا رہا ہے جس سے ان کاغم وغصہ اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مڈل کلاس جو کسی بھی ملک کی ترقی میں بنیادی کردارادا کرتی ہے کے لئے سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے اوریہ طبقہ تیزی سے غریب ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اگر حالات یونہی رہے توجلد ہی ملک میں صرف امیراورغریب رہ جائیں گے۔ موجودہ حالات میں عوام، صحت، تعلیم، بجلی، گیس اوردیگر ضروری اشیاء پراخراجات کرنے کے قابل ہی نہیں رہے ہیں جس سے ملکی مستقبل کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے جرائم میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں آٹے، چینی، چکن، انڈوں اورگوشت کی قیمت میں زبردست اضافہ کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 88 فیصد اورچینی کی قیمت میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

اعلیٰ حکام مہنگائی کا ملبہ عالمی منڈی پرڈال کربری الزمہ ہورہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت خوراک درآمد کرنے والے دیگرممالک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پاکستان سے کہیں کم ہیں۔ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی علاقائی ممالک میں توانائی کی قیمتیں بھی پرکیپٹا انکم کے لحاظ سے پاکستان سے کم ہیں مگرمقامی قیمتیں کم کرنے کے بجائے لولے لنگڑے جواز تراشے جا رہے ہیں مگر عوام ان پریقین کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ جن مقاصد کو زہن میں رکھ کرخاموشی سے روپے کی قدر میں زبردست کمی کی گئی وہ حاصل نہیں کئے جاسکے مگر ملک کے قرضوں میں ستائیس سو ارب روپے کا اضافہ اور مہنگائی کا زبردست سیلاب آ گیا جس میں آنے والے دنوں میں مذید اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد