اسٹاک ایکسچینج میں نئے سسٹم میں مسائل پر ایس ای سی پی کا نوٹس

بروکرز کاچیئرمین عامر خان کو خط ، پرانے سسٹم کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء)سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی )نے اسٹاک ایکسچینج میں نئے ٹریڈنگ سسٹم میں مسائل پر سخت نوٹس لے لیا ۔اسٹاک بروکرز ایسو سی ایشن نے چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو خط میں نئے ٹریڈنگ سسٹم میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے پرانے کیٹس سسٹم کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ذرائع ایس ای سی پی کے مطابق اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کو نئے ٹریڈنگ سسٹم کے حوالے سے بروکرز ایسوسی ایشن کو آن بورڈ لینے کی ہدایت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایس ای سی پی نے پہلے ہی ہدایت دی تھی کہ نیا ٹریڈنگ سسٹم تمام مسائل حل کرکے لانچ کیا جائے ۔پاکستان اسٹاک بروکرز ایسو سی ایشن نے اپنے خط میں نئے ٹریڈنگ سسٹم کے حوالے سے تحفظات ظاہرکیے ہیں اور کہا ہے کہ پوری دنیا میں سرمایہ کار مختلف ٹریڈنگ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں، اسٹاک بروکرز نے اسٹاک انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کیا ،نئے ٹریڈنگ سسٹم لانے سے پہلے 18 موک ٹریڈنگ سیشن کئے گئے ، اس دوران نئے سسٹم کے استعمال میں کچھ غلطیاں اور دیگر مسائل بھی سامنے آئے تھے ، اب نیا سسٹم پاکستان اسٹاک میں لائونچ کردیا گیا ہے لیکن اس کی خامیاں اب تک دور نہیں کی جاسکیں۔

Your Thoughts and Comments