ڈیرہ اسماعیل خان ، پیٹرول پمپ مالکان کا 5 نومبر سے ہڑتال کا فیصلہ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:36

ڈیرہ اسماعیل خان ،    پیٹرول پمپ مالکان کا 5 نومبر سے ہڑتال کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) :ڈیرہ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ،ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پیٹرول پمپ مالکان کا 5 نومبر سے ہڑتال کا فیصلہ کرلیا ،ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں آل ڈی آئی خان پیٹرول پمپس اونر ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر و وائس چیئرمین خیبر پختونخوا حاجی جان عالم خان محسود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت کی جانب سے تیس سال قبل ہمارے ساتھ دس فیصدکمیشن کا معاہدہ کیاگیا  لیکن آج تک اس معاہدے پر عمل نہیں کیاگیا ،انہوں نے  10فیصد فی لیٹرکمیشن کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر4نومبر2021تک ہمارے مطالبات وفاقی حکومت نے تسلیم نہ کئے تو 5نومبر 2021ء کو مرکزی چیئرمین عبدالسمیع خان کے فیصلہ کے مطابق ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے تمام پیٹرول پمپس بند کردیئے جائیں گے، کسی قسم کی سیل نہیں کی جائے گی اور یہ احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

،  اس موقع پرڈویژنل جنرل سیکرٹری اکرام اللہ خان مروت، ضلعی جنرل سیکرٹری بابر خان میانخیل، نائب صدر خان زمان خان، سینئر نائب صدر سلطان خان شیرانی اور مقبول بھٹی سمیت دیگر موجود تھے ،۔  مقررین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اخراجات،سٹاف کی تنخواہ ، بجلی ، یو پی ایس، بیٹری وغیرہ کے اخراجات 300گنا بڑھ گئے ہیں جبکہ ہماری کمیشن2روپے15پیسے سے بڑھ کر اب صرف 2روپے 80پیسے ہوئی ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔

اس ناانصافی کی وجہ سے پیٹرول پمپس مالکان کا کاروبار دن بدن نقصان میں جارہا ہے اور اس کم مارجن میں پیٹرول پمپس چلانا ناممکن ہوکررہ گیا ہے، حکومت اس معاملہ پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر شرکاء نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔شرکاء نے ڈیرہ پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل