پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے:میاں زاہد حسین

ہرآنے والا دن عوام کی مشکلات بڑھائے گا، منی بجٹ معمول ہونگے

جمعہ 26 نومبر 2021 17:12

پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے:میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2021ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے اور کاروباری برادری اور عوام کے لئے ہر آنے والا دن زیادہ مشکل ہوگا، منی بجٹ معمول بن جائیں گے جبکہ عوام کسی قسم کے ریلیف یا کسی اچھی خبر کے لئے ترس جائیں گے۔

چارماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات سے چھ ارب ڈالر کمانے والے ملک کاآئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کے لئے روپے کی قدرمیں چودہ فیصد کمی اوربجلی، پٹرول اور گیس سمیت ہرچیز کی قیمت میں زبردست اضافہ عام لوگوں کی سمجھ سے بالا تر ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری، کرپشن، بجلی گیس زراعت کے شعبہ میں نقصانات،غلط فیصلوں اور نااہلی نے زبردست پوٹینشل رکھنے والے ملک کی معیشت کو اس حال تک پہنچا دیا ہے کہ مکمل دیوالیہ پن سے بچنے کے لئے اہم اثاثے گروی اورملک کو اپنی خودمختاری کا سودا کرنا پڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی آمدنی کم اوراخراجات اتنے زیادہ بڑھا دئیے گئے ہیں کہ قرضے اتارنے کے لئے نئے قرضوں کا حصول ہی واحد آپشن رہ گیا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ٹیکس کا سارا بوجھ ان ڈائریکٹ ٹیکس کی شکل میں غریب عوام اٹھا رہے ہیں اوراشرافیہ ہرممکن طریقہ سے ٹیکس کی ادائیگی سے اجتناب کر رہی ہے جس نے ملک کو کمزوراورپھردیوالیہ کرڈالا ہے۔

اشرافیہ کو پاکستان کی جگ ہنسائی اوراقتصادی تباہی تومنظور ہے مگر ٹیکس دینا منظورنہیں جس نے ملک کوبھکاری بنا ڈالا ہے۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ پاکستان میں ہرقسم کے ٹیکسوں کی شرح اتنی زیادہ اور قوانین اتنے مشکل رکھے گئے ہیں کہ لوگ ٹیکس ادا کرنے کے بجائے ٹیکس چوری کوترجیح دیتے ہیں۔ ہمارے خیال میں ایک ارب ڈالرکے قرضے کے حصول کے لئے سب کچھ برداشت کرنے کے بجائے ناکام سرکاری کمپنیوں کومصنوعی طورپرزندہ رکھنے کے لئے سالانہ چارارب ڈالر کاخرچ بند کرکے انھیں فوری طورپرپرائیویٹائزکرنے کے سوا کوئی دوسرا چارہ کار نہیں ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس