پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کی38ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

بدھ 1 دسمبر 2021 00:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو مندی کی زد میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45300پوائنٹس سے کم ہو کر45ہزار پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی38ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ 57.39فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سعودی عرب کے پاکستان سے 420کروڑ ڈالر کے دو معاہدے ہونے کی خبروں پر سرمایہ کاروں نے بینکنگ ،توانائی اور ٹیلی کام سیکٹرز بھی خریداری کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45400،45500،45600اور45700پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا نے مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس میں257.67پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس45330.05پوائنٹس سے کم ہو کر45072.38پوائنٹس ہو گیا اسی طرح120.87پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس17550.49پوائنٹس سے کم ہو کر17429.62پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30984.06پوائنٹس سے گھٹ کر 30831.91پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 38ارب9کروڑ65لاکھ60ہزار634روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ77کھرب58ارب51کروڑ3لاکھ5ہزار459روپے سے گھٹ کر 77کھرب20ارب41کروڑ37لاکھ 44ہزار825روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 34ارب روپے مالیت کی41کروڑ14لاکھ65ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 10ارب روپے مالیت کے 26کروڑ82لاکھ38ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 345کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی125کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،198میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے حبیب بینک 3کروڑ14لاکھ ،فرسٹ نیشنل ایکوٹیز 2کروڑ23لاکھ ،یونائیٹیڈ بینک 2کروڑ8لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ7لاکھ اور ایم سی بی بینک لمیٹڈ 2کروڑ4لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں237.63روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر9737.63روپے ہو گئی اسی طرح 32.04روپے کے اضافے سے سسٹمز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بڑھ کر801.60روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں109.84روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 5390.18روپے ہو گئی اسی طرح61.67روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت کم ہو کر2425.00روپے پرآ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی