پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان ، کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ،سرمائے کا مجموعی حجم ساڑھی77کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ62.01فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

بدھ 1 دسمبر 2021 23:01

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان ، کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا او ر کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر45300پوائنٹس پر جا پہنچا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ساڑھی77کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ62.01فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی ،مقامی سرمایہ کاروں اور بروکریج ہائوسز کی فوڈز ،پراپرٹیز ،ٹیلی کام ،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45400پوائنٹس کی حد بھی عبو ر کرگیا تھا تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس اس سطح پر مستحکم نہ رہ سکا مگر مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہی ہوا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں296.76پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس45072.38پوائنٹس سے بڑھ کر 45369.14پوائنٹس ہو گیا اسی طرح146.24پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس17429.62پوائنٹس سے بڑھ کر 17575.86پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30831.91پوائنٹس سے بڑھ کر30953.66پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں30ارب48کروڑ48لاکھ42ہزار250روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ77کھرب20ارب41کروڑ37لاکھ 44ہزار825روپے سے بڑھ کر77کھرب50ارب89کروڑ85لاکھ87ہزار75روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو9ارب روپے مالیت کے 24کروڑ10لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 34ارب روپے مالیت کی41کروڑ14لاکھ65ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر337کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،108میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے فوجی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ83لاکھ ،فوجی فوڈز ( آر )3کروڑ70لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ48لاکھ ،میپل لیف 1کروڑ6لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ9لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں161.37روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر9899.00روپے ہو گئی اسی طرح 131.36روپے کے اضافے سی نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر5521.54روپے ہو گئی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں86.32روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 1064.25روپے ہو گئی اسی طرح52.75روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر845.25روپے پرآ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب