سنگل پیج ریٹرن کے حوالے سے تذبذب کی صورتحال ہے ،تحفظات دور کئے جائیں‘ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر ، صوبوں کی اتھارٹیز کے مراحل قطعاً مختلف ہیں ،ریٹرن فائل کرنے ،ٹیکسز کی ادائیگی میں مشکلات ہونگی

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سنگل پیج ریٹرن کے حوالے سے بہت سی پیچیدگیاں ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر آگاہی دینے کی ضرورت ہے ،جب پالیسی اور قانون سازی میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو شامل نہیں کیا جاتا تو اسی طرزکی پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں جس سے ٹیکس دہندگان متنفر ہوتے ہیں ، ایف بی آر اور صوبوں کی اتھارٹیز کے مراحل ایک دوسرے سے قطعاً مختلف ہیں ایسے میں سنگل پیج ریٹرن فائل کرنے اور ٹیکسز کی ادائیگی کے حوالے سے مشکلات درپیش آئیں گی ۔

ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اور جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنی معیشت کو ترقی دینی ہے تو اس کیلئے ضروری ہے کہ بزنس کو بڑھایا جائے اور سقم سے پاک اچھی قانون سازی بھی نا گزیر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے جمع کئے ہوئے ٹیکسز سے ملک کے معاملات چلنے ہیں لیکن اس ادارے کی استعداد انتہائی محدود ہے جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ایف بی آر کا نظام انتہائی جدید اور اپ ٹو ڈیٹ ہونا چاہیے تاکہ سب کچھ ٹیکس کنسلٹنس اور ٹیکس دہندگان کے ایک کلک پر موجود ہے اور اس سے عوام خود بخود ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنگل پیج ریٹرن کے حوالے سے ابھی تک تذبذب کی صورتحال ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکس کنسلٹنس اور ٹیکس دہندگان کے تحفظات کودور کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ آگاہی دینے کیلئے سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک