نومبر کے دوران 30 اشیا کی درآمدات میں 142 فیصد اضافہ

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:06

نومبر کے دوران 30 اشیا کی درآمدات میں 142 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں بالخصوص پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے نومبر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اشیا کی درآمدات میں 142 فیصد اضافہ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ توانائی، اسٹیل اور صنعتی خام مال کے درآمدی بل میں اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ برس نومبر کے مقابلے ویکسین کی درآمدات نے رواں برس نومبر کا درآمدی بل بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

نومبر میں ان 30 اشیا کی مجموعی درآمدی قیمت 6 کھرب 96 ارب 34 کروڑ 60 لاکھ روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس نومبر میں 2 کھرب 87 ارب 13 کروڑ 10 لاکھ روپے تھی یعنی اس میں 142.52 فیصد اضافہ ہوا۔ملک کی مجموعی درآمدات میں ان اشیا ء کا حصہ 53 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ نومبر میں پاکستان کی مجموعی درآمدات بھی 98 فیصد بڑھ کر 13 کھرب 62 ارب روپے ہوگئی جو گزشتہ برس کے اسی ماہ میں 6 کھرب 86 ارب روپے تھی۔

ان 30 اشیا میں سب سے بڑا کردار پیٹرول کا ہے جس کی درآمدات 279.54 فیصد بڑھ کر ایک کھرب 2 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس 27 ارب 5 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی۔جس کے بعد تارکول سے حاصل ہونے والے تیل اور پیٹرولیم کی درآمدات131.76 فیصد اضافے کے بعد 75 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے پر پہنچ گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کا درآمدی بل 266.39 فیصد اضافے کے بعد 57 ارب 23 کروڑ روپے پر جا پہنچا جو گزشتہ برس 15 ارب 62 کروڑ 10 لاکھ روپے تھا۔

ایل این جی کی درآمد بھی 101.94 فیصد بڑھ کر 72 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ روپے ہو گئی جو گزشتہ سال35 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی، ایل این کی قیمنتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی نومبر میں اس کی درآمدی لاگت بڑھانے کا سبب بنا۔اس کے علاوہ غیر خالص کوئلے کی درآمد بھی گزشتہ برس کے 18 ارب 76 کروڑ روپے سے 120.36 فیصد بڑھ کر 41 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ روپے ہوگئی۔

علاوہ ازیں پام آئل کی درآمدی قیمت 11 ارب 78 کروڑ 80 لاکھ روپے سے بڑھ کر 33 ارب 61 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگئی یعنی 185.12 فیصد اضافہ ہوا۔نومبر میں حکومت نے ویکسین کی درآمد پر 31 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے جو گزشتہ سال 3 ارب 60 کروڑ 20 لاکھ روپے تھے۔اسی طرح نومبر میں حکومت نے گزشتہ برس کے 4 ارب 9 کروڑ 8 لاکھ روپے مقابلے 208 فیصد زیادہ یعنی 12 ارب 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی۔

فرنس آئل کی درآمدی مالیت گزشتہ برس کے ایک ارب 88 کروڑ 10 لاکھ روپے سے 243 فیصد بڑھ کر نومبر میں 6 ارب 45 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگئی جس کی بڑی وجہ ملک میں ایل این جی کی کمی ہے۔اس کے علاوہ نومبر میں سی کے ڈی/ایس کے ڈی صورت میں گاڑیوں کی درآمد بھی بڑھ کر 30 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ روپے پہنچ گئی جو گزشہ برس 7 ارب 87 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی یعنی اس میں 282.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

دبئی  سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

دبئی سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ