پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کے دن بھی مندی کے بادل چھائے

سرمایہ کاروں کی4ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کے دن بھی مندی کے بادل چھائے رہے ،کے ایس ای100انڈیکس 43200پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی4ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک کی معاشی صورتحال میں ابتری کی خبروں پر سرمایہ کارتذبذب کا شکار ہیں جبکہ منی بجٹ کی متوقع آمد سے بھی نئی سرمایہ کاری دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں1.32پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس43234.15پوائنٹس سے کم ہو کر43232.83پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29628.67پوائنٹس سے کم ہو کر29611.01پوائنٹس پر بند ہوا تاہم 20.28پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 16697.96پوائنٹس سے بڑھ کر16718.24پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں4ارب 42کروڑ26لاکھ 75ہزار345روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب18ارب63کروڑ11لاکھ11ہزار664روپے سے گھٹ کر74کھرب14ارب20کروڑ84لاکھ36ہزار320روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو10ارب روپے مالیت کے 28کروڑ77لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 14ارب روپے مالیت کے 38کروڑ67لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر330کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،205میں کمی اور10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ43لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کرڑ5لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ69لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ67لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ3لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں66.63روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1050.00روپے ہو گئی اسی طرح 62.75روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر908.00روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں900.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر19500.00روپے ہو گئی اسی طرح266.00روپے کی کمی سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت کم ہو کر9509.00روپے پرآ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ