صوبوں کی جانب سے سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معمولی کمی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) صوبوں کی جانب سے سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر )میں صوبوں کی جانب سے سٹیمپ ڈیوٹی کی مدمیں 14 ارب، 63 کروڑ، 40 لاکھ روپے وصول کئے گئے جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کم  ہیں، گزشتہ سہ ماہی (اپریل تاجون)میں سٹیمپ ڈیوٹی کی مدمیں صوبوں کو 14 ارب ، 92 کروڑ، 80 لاکھ روپے موصول ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پنجاب میں سٹیمپ ڈیوٹی کی مدمیں 10 ارب، 35 کروڑ، 40 لاکھ روپے، سندھ میں 3 ارب، 32 کروڑ، 60 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا میں 88 کروڑ اور بلوچستان میں  7 کروڑ، 50 لاکھ روپے موصول ہوئے۔  گزشتہ مالی سال کے دوران سٹیمپ ڈیوٹی کی مدمیں صوبوں کو مجموعی طورپر55 ارب، 21 کروڑ، 70 لاکھ روپے موصول ہوئے تھے۔گزشتہ مالی سال میں پنجاب میں سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 38 ارب، 36 کروڑ، 90 لاکھ روپے، سندھ میں 12 ارب، 77 کروڑ، 40 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا میں 3 ارب، 55 کروڑ، 10 لاکھ روپے اوربلوچستان میں 52 کروڑ، 30 لاکھ روپے موصول ہوئے تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی