پاکستان اوربنگلہ دیش کی دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں نمایاں اضافہ

پیر 6 دسمبر 2021 14:19

پاکستان اوربنگلہ دیش کی دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات میں 42.84 فیصد جبکہ بنگلہ دیش سے درآمدات میں 29.93 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں بنگلہ دیشن کوپاکستانی برآمدات کاحجم 242.51 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.84 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کاحجم 169.77 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

اکتوبر2021 میں بنگلہ دیش کو67.12 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 57.71 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو42.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مالی سال 2021 میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کاحجم 616.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39.93 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جولائی سے لیکراکتوبرتک کی مدت میں بنگلہ دیش سے 28.25 ملین ڈالرکی درآمدات ہوئی ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش سے 20.19 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اکتوبر2021 میں بنگلہ دیش سے 10.81 ملین ڈالرکی درآمدات ہوئیں ، گزشتہ سال اکتوبرمیں یہ حجم 8.07 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2021 میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر76.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد