سائٹ صنعتی ایریا کے مسائل حل کرنے کے لیے آن لائن شکایتی مرکز قائم کرنے پراتفاق

ٰٓایم ڈی سائٹ کاکردار قابل تعریف، ٹریڈ لائسنس فیس وصولی کااختیارسائٹ لمیٹڈ کو ہونا چاہیے، عبدالرشید ، زبیرموتی والا

پیر 6 دسمبر 2021 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مہیسر نے سندھ حکومت سے اضافی بجٹ حاصل کر کے محفوظ اورپائیدار انفرااسٹرکچر کے ذریعے سائٹ ایریا کو ترقی دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے صنعتکاروں کے ساتھ پاکستان کی پہلی صنعتی اسٹیٹ کی اسٹریٹجک اہمیت کے بارے میں بھی اتفاق کیا جو مجموعی برآمدات میں ایک بڑے شیئر کی حصہ دار ہے۔

یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںصدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری عبدالرشید ، سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، سابق صدور سائٹ ایسوسی ایشن، جاوید بلوانی، سلیم پاریکھ، سینئر نائب صدر سعود محمود، نائب صدر محمد کامران عربی، یونس بشیر، مجید عزیز، طارق یوسف، سکندر عمران، انور عزیز، عبدالہادی، جنید ماکڈا،سلیم ناگریہ، ریاض الدین، عبدالقادر بلوانی، نوید واحد، خالد ریاض، محمد ریاض ڈھیڈھی، عظیم موتی والا، توصیف احمد، محمد حسین موسانی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ نے سائٹ ایسوسی ایشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی یہ تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔ اجلاس میں سائٹ لمیٹڈ اور سائٹ ایسوسی ایشن نے اتفاق کیا کہ موجودہ کوششوں اور باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ سائٹ ایریا کو جلد ہی ماڈل انڈسٹریل اسٹیٹ کے طور پر اس کاتشخص بحال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کی تجویز سے بھی اتفاق کیا کہ سائٹ ایریا کے مسائل حل کرنے کے لیے آن لائن شکایتی مرکز قائم کیا جائے نیز سائٹ ایریا میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کی وجہ سائٹ لمیٹڈ کا غیرمؤثر سیکیورٹی سسٹم ہے جس کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ نے ایک سینئر ممبر کی تجویز پر سائٹ ایریا کے فائر ہائیڈرنٹ کو 40 تا 50 ٹینکرز پانی ذخیرہ کرنے کے لیے فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں اور یقین دہانی بھی کرائی کہ کے الیکٹرک کے ذریعے مرکزی سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس کو جلد فعال کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انفرااسٹرکچر میں توسیع کے لیے سائٹ ایریا میں مزید سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جس کے لیے فنڈز دستیاب ہیں۔

صدر سائٹ ایسوسی ایشن عبدالرشید نے اس موقع پر اس حوالے سے سڑکوں کی مجوزہ فہرست کا بھی تبادلہ کیا۔قبل ازیں صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری عبدالرشید نے ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی توجہ تجاوزات کے خاتمے، کچرا اٹھانے، شجر کاری اور پانی کے مسائل کی طرف مبذول کرائی اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے دیگر محکموں کے بارے میں شکایت کی جو سائٹ کی صنعتوں میں مختلف ٹیکس خاص طور پر ٹریڈ لائسنس فیس وصول کرنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف سائٹ لمیٹڈ کو ہی ٹریڈ لائسنس فیس وصول کرنی چاہیے کیونکہ یہ ایریا سائٹ لمیٹڈ کے دائرہ اختیار میںآتا ہے۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ سائٹ ایریا کے پراپرٹی ٹیکس کو سائٹ لمیٹڈ کو منتقل کرنے کے لیے رابطے میں ہیں تاکہ اس کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔

انہوں نے نئے ایم ڈی سائٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ عملی کام الفاظوں سے زیادہ بولتا ہے اور ان کے معاملے میں یہ سچ ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے ایم ڈی سائٹ پر زور دیا کہ وہ ایریا میں پانی کے مسائل کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کریں باالخصوص حب ڈیم سے سائٹ ایریا تک پانی کی لائن کا منصوبہ جو صرف 11 کلومیٹر طویل ہے۔ انہوں نے ویسٹ انرجی پلانٹ پر ابتدائی کام شروع کرنے کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز بھی دی۔

سابق صدر سائٹ ایسوسی ایشن جاوید بلوانی نے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ کے عملے کو تنخواہیں اور پنشن بروقت مل رہی ہے جو ادارے کی کارکردگی میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کے اطراف سڑک کی سطح سے بلند نہیں ہونے چاہیے اور مرکزی سڑکیں ہر وقت اچھی حالت میں ہونی چاہیے۔مزید برآں پارکنگ کے مقاصد کے لیے نالے کو ڈھانپنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جو چوک ہونے پر نالے کی صفائی کو بہت مشکل بنا دیتا ہے۔سابق صدر سلیم پاریکھ نے تمام تعمیر شدہ سڑکوں کی دیکھ بھال کے لیے بجٹ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نورس سے سیمنس چورنگی تک سڑک کو ایک ماڈل ایریا بنانے کا مشورہ بھی دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی