پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک

منگل 7 دسمبر 2021 13:53

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال کے پہلے چار ماہ میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں 17.62 فیصد جبکہ آسٹریلیا سے درآمدات میں 98.75 فیصد کی نمو ریکارڈ کی  گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 17.62 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔

جولائی تا اکتوبر تک کی مدت میں آسٹریلیا کو 90.82 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 77.21 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

  اکتوبر میں آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 19.74 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں 16.97 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2021 میں آسٹریلیا کو 269.56 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر تک کی مدت میں آسریلیا سے درآمدات کا حجم 178.27  ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 98.75 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا سے درآمدات کا حم 89.69 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبر  کے مہینہ میں آسٹریلیا سے 33.58 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا سے 26.20 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ مالی سال 2021 میں آسٹریلیا سے درآمدات پر 381.98 ملین ڈالر  کازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند