شرح سود بڑھنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ، عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گا ‘خادم حسین

شرح سود میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ،حکومت جلد بازی میں فیصلے مت کرے اور فیصلہ واپس لے‘ڈائریکٹر پاسڈیک لاہور

منگل 7 دسمبر 2021 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 1.50 فیصداضافہ کاروبار کے مفاد میں نہیں ہے معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہو جائے گی صنعتی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، ز یادہ تر ملکی برآمدات کریڈٹ بیسڈ ہیں، انٹرسٹ ریٹ بڑھنے سے انکی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی اور عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گاجس سے برآمدات کو بڑھانے میں مشکلات آئیں گی اور تجارتی خسارہ مزید بڑھے گا۔

حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لئے شرح سود بڑھانے کی بجائے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرے، غیر پیداواری اخراجات کو ختم کرے اور غیر ضروری درآمدات پر فی الفور پابندی لگائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ شرح سود میں 150 بیسک پوائنٹ کا اضافہ کاروبار کرنے کی لاگت کو بڑھا دے گا جو کہ پہلے ہی بہت زیادہ ہے جبکہ نجی شعبہ کو قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اب شرح سود 8.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے جسے موجودہ حالات میں برداشت کرنا مشکل ہو گا اور پیداوار اور برآمدات کا بڑھانا مشکل ہو جائے گا۔ بزنس کمیونٹی پہلے ہی بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت، افراط زر اور روپے کی قدر میں کمی سے پریشان ہے اور اب شرح سود میں اضافہ سے انکے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا اور کاروباری اداروں کے ڈیفالٹ سے بینک اور قرضداروں میں قانونی تنا زعات جنم لیں گے۔

اس فیصلے سے حکومت پر بھی دبا بڑھ جائے گا اور قرضوں کی ادائیگی کیلئے زیادہ سرمایہ صرف کرنا پڑے گا جس سے سماجی شعبہ سمیت تمام شعبہ جات متاثر ہونگے۔ مرکزی بینک کا فیصلہ شرح نمو میں اضافہ کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دے گاجبکہ سرمایہ کاری کے امکانات معدوم ہو جائیں گے جس سے بے روزگاری کے خاتمہ، صنعتی فروغ اور بے روزگاری میں کمی کے حکومتی ویژن کو بریک لگے گی۔پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت کاروباری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے، کاروباری برادری کو سستے سرمائے کی ضرورت ہے۔شرح سود میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ،حکومت جلد بازی میں فیصلے مت کرے اور فیصلہ واپس لے۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..