رائس ایکسپورٹرزکے وفد کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی سے ملاقات

منگل 7 دسمبر 2021 16:45

رائس ایکسپورٹرزکے وفد کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (REAP)کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے سابق چیئرمین عبد الرحیم جانو کی قیادت میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ REAPکے وفد میں سینیئر وائس چیئرمین محمد انور میانورکے ہمراہ مینیجنگ کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر حفیظ ، حسب رئوف کے علاوہ عبدالرشید جان محمد ، جاوید جیلانی ، اشفاق غفار ، انیس مجید، عثمان شیخ، نعمان عارف، فیصل انیس، شعیب رئوف اور دیگر ممبران کے علاوہ پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ (DPP)کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل قرنطینہ سہیل شہزاد اور انکی ٹیم کے ممبران بھی موجودتھے۔

REAPکے وفد کے سربرا ہ عبد الرحیم جانو نے محمود مولوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاول کی انڈسٹری کے پہلے رہنما ہیں جو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے تک پہنچے ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ محمود مولوی تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں اور اپنی ہر ممکن کاوشوں سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں ۔

انور میانور نے محمود مولوی سے گذارش کی کہ DPPتمام ایکسپورٹ امپورٹ کے کنٹینر کا معائنہ کرتاہے مگر کراچی کی پورٹس پر مناسب جگہ دستیاب نہیں ہے ۔ اسکے علاوہ پورٹ قاسم پر DPPکے زیر استعمال دفتر کئی سالوں سے بند پڑا ہے جسکو از سر نو کھول کر DPPکے حوالے کرنے کی ضرورت ہے ۔ محمود مولوی نے اسی موقع پر پورت قاسم کے افسران سے رابطہ کر کے DPPکو دوبارہ دفتر فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں ۔

اسکے علاوہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ میں کنٹینر کے معائنے کیلئے مناسب جگہ مقرر کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ DPPکے ڈائریکٹر سہیل شہزاد نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ REAPاور وزارت تجارت کے مسلسل تعاون کے بعد DPPمیں تین سالہ کنٹریکٹ پر کثیر اور مناسب تعداد میں افسران بھرتی کئے گئے ہیں ۔ اسکے علاوہ دفتری معاملات کیلئے مناسب فنڈز بھی مہیا کئے گئے ہیں ۔

انہوںنے محمود مولوی اور REAPسے ان افسران کو مستقل کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کی تاکہ تین سال بعد بھی یہ دل جمعی سے اپنی خدمات ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے جاری رکھ سکیں۔ انور میانور نے ملک کی در آمدات اور بر آمدات کے شعبے کیلئے DPPکی بہترین خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے تک DPPکے پاس اسٹاف کی شدید کمی تھی لیکن انہوں نے رات دن محنت کر کے ٹریڈ کو خدمات فراہم کی خصوصاًً ملک میں زر مبادلہ فراہم کرنے کیلئے بر آمدات کے شعبے کیلئے توقع سے زیادہ تعاون کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال ملک میں چاول کی بمپر فصل حاصل ہوئی ہے اور بر آمدا ت کے لئے وافر مقدار میں چاول دستیاب ہے لیکن بر آمدا ت کیلئے جہازوں کے کنٹینر دستیاب نہیں ہیں حالانکہ کچھ ممالک میں در آمدات کیلئے آئے ہوئے جہازوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ مخصوص فیصد خالی کنٹینر بر آمدات کیلئے فراہم کریں مگر ہمیں شدید ضرورت کے باوجود خالی کنٹینر نہیں مل رہے اور اگر مل بھی رہے ہیں تو انکا کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے ۔

اسکے علاوہ انہوں نے بتایا کہ شپنگ ایجنٹ اور کمپنیاں اپنے چارجز میں ڈالر ایکسچینج ریٹ زیادہ چارج کر رہی ہیں ۔ انہوںنے محمود مولوی سے اس مسئلے کے حل کیلئے تعاون کی درخواست کی جسکے جواب میں محمود مولوی نے ضروری دستاویز فراہم کرنے کی گذارش کی جنکی روشنی میں وہ تمام متعلقہ محکموں اور وزیر اعظم آفس سے رابطہ کر کے اس اہم مسئلے کا جلد مناسب حل نکالنے کی کوشش کریں گے ۔ میٹینگ کے اختتام پر عبد الرحیم جانو اور انور میانور نے محمود مولوی کو REAPکی شیلڈ اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا