شرح سود بڑھنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ، عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گا ‘خادم حسین

شرح سود میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ،حکومت جلد بازی میں فیصلے مت کرے اور فیصلہ واپس لے، تاجر رہنما

منگل 7 دسمبر 2021 21:54

شرح سود بڑھنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ، عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گا ‘خادم حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 1.50 فیصداضافہ کاروبار کے مفاد میں نہیں ہے معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہو جائے گی صنعتی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، ز یادہ تر ملکی برآمدات کریڈٹ بیسڈ ہیں، انٹرسٹ ریٹ بڑھنے سے انکی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی اور عالمی منڈی میں مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گاجس سے برآمدات کو بڑھانے میں مشکلات آئیں گی اور تجارتی خسارہ مزید بڑھے گا۔

حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لئے شرح سود بڑھانے کی بجائے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرے، غیر پیداواری اخراجات کو ختم کرے اور غیر ضروری درآمدات پر فی الفور پابندی لگائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ شرح سود میں 150 بیسک پوائنٹ کا اضافہ کاروبار کرنے کی لاگت کو بڑھا دے گا جو کہ پہلے ہی بہت زیادہ ہے جبکہ نجی شعبہ کو قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اب شرح سود 8.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے جسے موجودہ حالات میں برداشت کرنا مشکل ہو گا اور پیداوار اور برآمدات کا بڑھانا مشکل ہو جائے گا۔ بزنس کمیونٹی پہلے ہی بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت، افراط زر اور روپے کی قدر میں کمی سے پریشان ہے اور اب شرح سود میں اضافہ سے انکے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا اور کاروباری اداروں کے ڈیفالٹ سے بینک اور قرضداروں میں قانونی تنا زعات جنم لیں گے۔

اس فیصلے سے حکومت پر بھی دبا بڑھ جائے گا اور قرضوں کی ادائیگی کیلئے زیادہ سرمایہ صرف کرنا پڑے گا جس سے سماجی شعبہ سمیت تمام شعبہ جات متاثر ہونگے۔ مرکزی بینک کا فیصلہ شرح نمو میں اضافہ کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دے گاجبکہ سرمایہ کاری کے امکانات معدوم ہو جائیں گے جس سے بے روزگاری کے خاتمہ، صنعتی فروغ اور بے روزگاری میں کمی کے حکومتی ویژن کو بریک لگے گی۔پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت کاروباری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے، کاروباری برادری کو سستے سرمائے کی ضرورت ہے۔شرح سود میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ،حکومت جلد بازی میں فیصلے مت کرے اور فیصلہ واپس لے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا