فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں‘ صدر چیمبر آف کامرس

بدھ 8 دسمبر 2021 14:37

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں‘ صدر چیمبر آف کامرس
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں یکطرفہ اور غیر معمولی اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کی مشاور ت سے نئی قیمتوں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل کی طرح رئیل اسٹیٹ کو بھی صنعت کا درجہ دینے کیلئے کوشاں ہے جبکہ اس شعبہ کو ضروری سہولتیں بھی مہیا کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا تھا۔ اس سے جہاں غریب لوگوں کا اپنا گھر بنانے کے خواب منتشر ہو گئے وہاں رئیل اسٹیٹ کا یہ شعبہ بھی انتہائی کرب میں مبتلا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئے نرخوں کو مسترد کر کے ایف بی آر کو از سر نو اِن کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیری اربن ڈویلپمنٹ پلان کے ہوتے ہوئے نئے ماسٹر پلان کی قطعاً ضرورت نہ تھی مگر ایف ڈی اے نے اس پلان کو مزید بہتر بنانے کی بجائے عثمانی اینڈ کمپنی کو 2035ء تک کیلئے نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کا ٹھیکہ دے دیا جس نے کراچی میں بیٹھ کے اور گوگل میپ کے ذریعے انتہائی غیر حقیقی پلان تیار کر لیا۔ تاہم فیصل آباد چیمبر کی بروقت مداخلت کی وجہ سے یہ ماسٹرپلان تاحال زیر التواء ہے مگراس کمپنی کو 70سے 80فیصد تک کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2022-23میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کار یہاں صنعتیں قائم کر رہے ہیں جبکہ مجوزہ ماسٹر پلان نئے صنعتی، تجارتی اور کاروباری تقاضوں سے بھی متصادم ہے جس کی از سر نو تشکیل کیلئے چیمبر اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔ فیصل آباد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ظفر اقبال سندھو نے کہا کہ ایف بی آر نے بلا سوچے سمجھے جائیدادوں کی قیمت میں کئی گنا تک اضافہ کر دیا ہے جس سے عام اور چھوٹا آدمی بری طرح متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ طوفان میں اس اضافہ نے لوگوں کیلئے مزید پریشانیاں پیدا کر دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی سی ریٹ کے تعین کے سلسلہ میں بھی رئیل اسٹیٹ سے متعلقہ شعبہ کو تحفظات تھے مگر انہوں نے اس کو قبول کر لیا تھا جبکہ ایف بی آر کے نئے ریٹوں کے ذریعے بیورو کریسی اور ایف بی آر نے دراصل حکومت کو ناکام کرنے اور عمران خان کیلئے مزید مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف فیصل آباد چیمبر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اس نے اس پورے شعبہ کو تباہ کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس موقع پر رئیل اسٹیٹ بارے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جاوید اقبال بھٹی بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی