سرگودھا میں 12ایکڑ پر رقبہ پر ڈرائی پورٹ کی تعمیر کاکام جاری ہے ، ڈائریکٹر سرگودہا ڈرائی پورٹ

جمعرات 9 دسمبر 2021 12:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) سرگودھا میں  12ایکڑ سے زائد رقبے پر ڈرائی پورٹ تعمیر کی جارہی ہے سرگودھا ڈرائی پورٹ پر کنٹینر کلیئر کرنے کیلئے سکینر بھی نصب کیا جائے گا جہاں پر پانچ منٹ میں کنٹینر کی سکیننگ مکمل ہوجائے گی ۔ اس منصوبہ سے 12لاکھ خاندان مستفید ہوں گے اور یہ علاقے کے 9اضلاع کے صنعتکاروں،کاشتکاروں کیلئے بڑی سہولت  ہے،چک 23کے قریب اجنالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈرائی پورٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

یہ بات سرگودھا ڈرائی پورٹ کے ڈائریکٹر ملک فخر عباس اعوان نے بتائی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہ ڈرائی پورٹ کنو کے رواں سیزن میں ہی شروع ہوجائے کیونکہ اس ڈرائی پورٹ سے کنو، چاول، جپسم، ہینڈی کرافٹ،بیکو لائٹ سمیت دیگر اشیاء کے 25ہزار سے زائد کینٹنر اپ لوڈ ہوسکیں گے ۔

(جاری ہے)

اس ڈرائی پورٹ سے سرگودھا، چکوال، منڈی بہائوالدین،جہلم،میانوالی، خوشاب، بھکر سمیت 9اضلاع کے عوام کو فائدہ ہوگا ، بھلوال سرگودھا روڈ پر یہ ڈرائی پورٹ قائم کیا جارہا ہے جس کیلئے بڑے شہروں کے صنعتکار یہاں پر صنعتیں لگانے کیلئے آنے کو تیار ہیں۔

اس ڈرائی پورٹ کو ریلوے تک رسائی دینے کیلئے چیئرمین ریلوے آئندہ ماہ سرگودھا کا دورہ کریں گے اور ڈرائی پورٹ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کا جائزہ لیں گے ۔ملک فخر عباس اعوان نے کہا کہ یہ وہ منصوبہ ہے جس کا خواب سرگودھا کے صنعتکار اور تاجر گزشتہ بیس سال سے دیکھ رہے تھے، اس منصوبے کی تعمیر میں سرگودھا چیمبر آف کامرس،سرگودھا سمال چیمبر آف کامرس بھرپور معاونت کررہا ہے جبکہ تاجر اور صنعتکاروں کی جانب سے بھی اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا  گیاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ

برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ