فیصل آباد‘سال2021میں ریکارڈ ایک کھرب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری

جمعہ 14 جنوری 2022 13:06

فیصل آباد‘سال2021میں ریکارڈ ایک کھرب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں ایک سال کے دوران ایک کھرب 14 ارب روپے کی ریکارڈ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔سال 2020 میں فیڈمک میں صرف 2000 لوگوں کو ملازمین کو نوکریاں ملیں جبکہ سال 2021 میں یہ تعداد 30 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں مقامی سرمایہ کاری میں 159 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر سال 2020 میں 44 ارب روپے کے مقابلے میں سال 2021 میں ایک کھرب 14 ارب روپے کی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی۔اسی طرح 2021 میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری نے بھی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، 2020 میں 60 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ 2021 سے اب تک 61 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہمسایہ دوست ملک چائینا نے ایم 3 انڈسٹریل سٹی میں 21 جبکہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 5 یونٹ لگائے جبکہ دیگر ممالک نے فیڈمک میں 14 یونٹ لگائے۔علاوہ ازیں ایم 3 انڈسٹریل سٹی میں مجموعی طور پر 85 یونٹ اپنی پروڈکشن کررہے ہیں جبکہ 106 یونٹ زیر تعمیر مراحل میں ہیں، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ایک یونٹ آپریشنل جبکہ 25 سے زائد یونٹ تعمیراتی مراحل سے گزر رہے ہیں۔

اس حوالے سے چیئرمین فیڈمک ظفر سرور نے کہا کہ 4 ملین ڈالر سے زیادہ کی مشینری ہماری امپورٹ ہورہی ہے اور اگلا ٹارگٹ یہ ہے کہ ہم نے 2022 کے اندر علامہ اقبال کا انفرا اسٹرکچر مکمل کرلینا ہے۔اسی طرح علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ٹیکسٹائل، فوڈ سیرامک، پیکجنگ، اسٹیل مل اور زرعی ادویات کے بڑے کارخانے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں 21 ہزار سے زائد ملازمین کام کررہے ہیں

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی