حیسکو کے 100 فیصد بلنگ والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے وعدے دھرے رہ گئے ہیں،حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز

اتوار 16 جنوری 2022 00:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ حیسکو کے 100 فیصد بلنگ والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے وعدے دھرے رہ گئے ہیں، بجلی کی قیمت کو کم کرنے کے بجائے مزید 4.30 روپے مہنگی کرنا نا قابل برداشت ہے۔ایک بیان میں محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ بجلی سائنس کی بہترین ایجاد میں سے ایک ہے جس نے انسانی زندگی کی مشکلات کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے لیکن حیسکو نے کاروباری حضرات اور عام شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن کردیا ، بجلی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور سردیوں کے موسم میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے حیسکو نے عوم اور تاجر برادری کی مشکلات میں بھرپور اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے ہمیشہ وعدے کئے جاتے ہیں کہ 100 فیصد بلینگ والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی مگر محکمہ حیسکو کے لوگوں کی کرپشن کی وجہ سے پورے شہر میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ نئے حیسکو چیف نور احمد سومرو نے بھی چارج سنبھالنے کے بعد لوڈشیڈنگ بند کرنے کے دعوے کئے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ بھی اپنے تمام وعدوں سے انحراف کرچکے ہیں، حیدرآباد کی عوام اور تاجر برادری کا کوئی پُرسان حال نہیں، وفاق کو حیدرآباد کے بجلی و دیگر مسائل پر دھیان دینے کی فرصت ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے الگ ہونے کے بعد بنگلادیش میں بھی وہاں کی حکومت نے کئی سال پہلے پورے ملک کو ڈومیسٹک اور کمرشل دونوں سطح پر لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا تھا مگر ہمارے ملک میں یہ ادارہ نہ اپنا انفرا اسٹرکچر ٹھیک کرتا ہے اور نہ ہی عوام و تاجر برادری کو کوئی ریلیف دیتا ہے بلکہ لوڈشیڈنگ کے باوجود بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ و دیگر کے نام پر بتدریج اضافہ کیا جاتا ہے، الطاف میمن نے وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیز توانائی حماد اظہر، چیئرمین نیپرا اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ حیدرآباد ایک صنعتی شہر ہے اور ٹیکس دینے میں سندھ کا دوسرا شہر ہے، یہاں کے بجلی کے مسائل کو ختم کیا جائے اور بجلی کی قیمت میں 4.30 روپے کے اضافے کو فوری واپس لے کر حیدرآباد کو لوڈشیڈنگ سے فری قرار دیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی