صنعتی شعبہ میں بجلی کا ضیاع روکنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں واضح کمی کی جا سکے‘ صدر عاطف منیر شیخ

بدھ 19 جنوری 2022 14:57

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) صنعتی شعبہ میں بجلی کا ضیاع روکنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں واضح کمی کی جا سکے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے نیشنل انرجی ایفی شنسی اینڈ کنزرویشن پالیسی 2022ء کے بارے میں سٹیک ہولڈرز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا مختصر تعارف پیش کیا اور کہا کہ یہ شہر ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں 45فیصد کا گرانقدر حصہ ڈال رہا ہے جبکہ ملکی ضروریات کا 80فیصد کپڑا بھی یہی شہر مہیا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر کے ممبروں کی تعداد آٹھ ہزار ہے جس میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصل آباد چیمبر کو ملک کا تیسرا اہم ترین چیمبر قرار دیا اور کہا کہ اِس کے ممبران 83مختلف ٹریڈز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے توانائی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دستیاب قدرتی وسائل کا منصفانہ استعمال ناگزیر ہے۔ 1958ء میں ڈیموں کی تعمیر سے سستی بجلی ملی جس کو ہم نے انتہائی بے دردی سے استعمال کیا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اًب ہم مہنگے فیول سے بجلی پیدا کرنے پر مجبور ہیں جس سے ہماری پیداوار ی لاگت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ صدی میں دریافت ہونے والی گیس ہماری 2080ء تک کی ضروریات کیلئے کافی تھی مگر ہم نے اسے 2015ء میں ہی ختم کر دیا ۔ جبکہ نئے ذخائر کی تلاش پر بھی کام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کے آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ نے یو ای ٹی کے اشتراک سے بجلی کے ضیاع کو روکنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام وضع کیا ہے مگر اس کی مارکیٹنگ پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اس سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بجلی کے ضیاع کو روک کے کم از کم 17فیصد تک کی بچت کی جا سکتی ہے جبکہ اس مقصد کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی تیاری جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیڈو نے NUSTکے تعاون سے ایک تربیتی سنٹر بھی قائم کیا ہے جو سرٹیفائیڈ انرجی آڈیٹر اور مینجمنٹ پروفیشنل تیار کر رہا ہے جن کے ذریعے بجلی کی بچت کیلئے بھر پور مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر بجلی کے ضیاع کو روکنے کی مہم میں انر کون(Enercon) اور نیشنل انرجی ایفی شنسی اور کنزر ویشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کم بجلی استعمال کرنے والے بلبوں، موٹروں اور پنکھوں کے بعد اب انرجی ایفی شنٹ ائیر کنڈیشنر بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے استعمال کی دیگر مصنوعات میں بھی انرجی سیونگ کو بنیادی اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حکومت کی طرف سے نئے ڈیموں کی تعمیر کا خیر م مقدم کیا اور کہا کہ چنیوٹ ڈیم سے بھی 240میگا واٹ تک بجلی حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ زراعت کیلئے اضافی پانی کی فراہمی اِس کے علاوہ ہو گی۔ انہوں نے شمسی توانائی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ملک کے بہت سے حصوں میں 17گھنٹوں تک سورج کی روشنی دستیاب ہوتی ہے جس سے قابل تجدید اور سستی ترین بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں توانائی کے اس لا محدود وسیلہ سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ کیونکہ ہائیڈرو کاربن فیول کے برعکس قابل تجدید توانائی کا یہ ذریعہ ہر قسم کی آلودگی سے پاک ہے۔ ا س موقع پر انرجی ایفی شنسی اور کنزرویشن کے بارے میں مختصر تعارف کے علاوہ نئی پالیسی کا مسودہ بھی پیش کیا گیا جس پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل