مالی سال کے چھ ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی

بدھ 19 جنوری 2022 18:28

مالی سال کے چھ ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022 کے پہلے چھ ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 20 فیصد اضافے سے ایک ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروںنے اس عرصے کے دوران سٹاک مارکیٹ سے 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص اور 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے بانڈز بھی فروخت کیے۔

(جاری ہے)

چھ ماہ کے دوران کل بیرونی سرمایہ کاری 47 فیصد اضافے سے 65 کروڑ 10 لاکھ ڈالرریکارڈ کی گئی، بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں چین پہلے نمبر جبکہ امریکہ کا دوسرا نمبر رہا۔ چھ ماہ میں چین نے 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور امریکہ نے 14 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔جولائی سے دسمبر کے دوران توانائی کے شعبے میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، فنانشل بزنس سیکٹر میں 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور مواصلات کے شعبے میں 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات