ڈیجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اور ضوابطی فریم ورک ڈیجیٹل تبدیلی لانے کے سفر کا ایک اور اہم سنگ میل ہے، گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کا تقریب سے خطاب

جمعہ 21 جنوری 2022 15:27

ڈیجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اور ضوابطی فریم ورک ڈیجیٹل تبدیلی لانے کے سفر کا ایک اور اہم سنگ میل ہے، گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر  رضا باقر کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہاہے کہ  ڈیجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اور ضوابطی فریم ورک ڈیجیٹل تبدیلی لانے کے سفر کا ا ایک اور اہم سنگ میل   اور ہماری بینکاری کی صنعت میں انقلاب  برپاکرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوضوابطی دائرہ کار میں اس جدت پسند پیش رفت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے  کے لیے سٹیٹ بینک  کی طرف سے’’ڈیجیٹل بینک  :بینکاری کا ایک نیا دور‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ویبینار میں کیا ۔

  اس ویبینار کو منعقد کرنے کا بنیادی  مقصد بینکوں کی  اگلی نسل یعنی  ڈیجیٹل بینکوں  اور ملک میں مالی شمولیت  کے حوالے سے ان کے امکانات کے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔ تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضا باقر نے کہاکہ مالی خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کی رفتار  میں اضافہ ہورہاہےجو افراد اور کاروباری اداروں   کے لیے بینکاری کے طریقے کو بدل رہی ہے، ڈیجیٹل مالی خدمات میں پاکستان کا سفر 2000 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا اور تب سے متعدد سازگار ضوابطی فریم ورک متعارف کرائے جا چکے ہیں جن میں   برانچ لیس بینکاری ضوابطی فریم ورک ، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز ریگولیشنز، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، راست، صارف کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ کا فریم ورک اور آسان موبائل اکائونٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بینکاری کی صنعت میں ڈیجیٹل مالی خدمات کے امکانات کو آفاقی حیثیت حاصل ہونے اور جدت پسندی اور ڈیجیٹائزیشن کے لحاظ سے اس کی افادیت کو اجاگر کیا۔ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکوں کے امکانات پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ  سٹیٹ بینک   کے اہم مقاصد میں سے ایک پاکستان میں مالی شمولیت، جدت پسندی کو فروغ دینا اور  مالی شعبے کی جدت طرازی ہے۔

انہوں نے صارفی تجربے کے ایک نئے مجموعے کو فروغ دینے کے ساتھ معاشرے کے مالی خدمات سے محروم اور کم سہولتوں کے حامل طبقات کو سستی مالی خدمات کی فراہمی کے ذریعے مالی شمولیت کے حصول میں سٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل بینکوں سے توقعات بیان کیں۔ ڈاکٹر باقر نے بتایا کہ مالی خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کی رفتار بڑھ رہی ہے اور یہ افراد اور کاروباری اداروں   کے لیے بینکاری کے طریقے کو بدل رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل مالی خدمات میں پاکستان کا سفر 2000 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا اور تب سے متعدد سازگار ضوابطی فریم ورک متعارف کرائے جا چکے ہیں جن میں   برانچ لیس بینکاری ضوابطی فریم ورک، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز ریگولیشنز، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، راست، صارف کی ڈیجیٹل آن بورڈنگ کا فریم ورک اور آسان موبائل اکاؤنٹس شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اور ضوابطی فریم ورک ڈیجیٹل تبدیلی لانے کے سفر کا ایک اور اہم سنگ میل ہے اور یہ  ہماری بینکاری کی صنعت میں انقلاب بپا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ تقریب میں  کاروباری برادری،  فن ٹیکس،  کاروباری افراد اور حکومتی اداروں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں  ایگزیکٹو ڈائریکٹر  بینکاری پالیسی اور ضوابط گروپ ارشد محمود بھٹی نے  سامعین کو بتایا کہ  سٹیٹ بینک ڈیجیٹل بینکوں کے لیے پانچ (5) لائسنسوں کی منظوری  دے گا کیونکہ سٹیٹ بینک کا ارادہ ہے کہ ایسے ڈیجیٹل بینک لائے جائیں جن کی   اقدار مستحکم   ہوں،  ٹیکنالوجی کا انفراسٹرکچر بڑا ہو، وہ کافی مالی طاقت اور تکنیکی مہارت کے حامل ہوں اور جن کے پاس رسک مینجمنٹ کا موثر کلچر ہو۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم اس سلسلے میں درکار رہنمائی فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ تقریب میں ڈیجیٹل بینکوں کے امکانات کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ بھی ہوا جس کے ماڈریٹر پلانیٹ ۔ این کے بانی ندیم حسین تھے جبکہ شرکا میں چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن محمد اورنگزیب، گوگل کی سابق ایگزیکٹو اور وزیراعظم کی سابق معاونِ خصوصی   تانیہ ایدروس، میسرز فنجا کے سی ای او اور شریک بانی قاصف شاہد اور سٹیٹ بینک کے شعبہ بینکاری پالیسی اور ضوابط کے ڈائریکٹر محمد اختر جاوید شامل تھے۔

پینل کے ارکان سے مختلف سوالات میں نہ صرف ڈیجیٹل بینکوں کے ان حقیقی امکانات کا احاطہ کیا گیا جو عام آدمی کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے موجود ہیں  بلکہ اس اہم ضوابطی اقدام کے مختلف پہلوؤں پر مزید وضاحت بھی سامنے آئی۔ پینل نے ممکنہ فوائد پر بھی روشنی ڈالی اور ان لازمی وجوہات کا بھی ذکر کیا جن کے سبب موجودہ بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ڈیجیٹل بینک کے لائسنس کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے اور ان متعلقہ چیلنجوں کو بھی اجاگر کیا جن کا سامنا دنیا کے دیگر ڈیجیٹل بینکوں کو ہے۔

پینل ارکان کی رائے یہ تھی کہ ڈیجیٹل بینک معاشرے کے استفادے سے محروم اور خاص طور پر نیم استفادہ کرنے والے طبقوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیز تر، سستا اور کارگر راستہ فراہم کریں گے۔ انہوں نے سٹیٹ بینک کے اس تاریخی اقدام کا خیرمقدم کیا۔ پینل نے اعتماد ظاہر کیا کہ ڈیجیٹل بینک مالی ایکو سسٹم کا لازمی حصہ بن جائیں گے، وہ مارکیٹ کی عملی کارکردگی بڑھائیں گے،  وسیع تر رینج کی مالی خدمات تک رسائی فراہم کریں گے اور اس طرح مالی شمولیت کا وسیع تر ایجنڈا آگے بڑھائیں گے۔

اس  موقع پر مارکیٹ کے شرکا اور ممکنہ سرمایہ کاروں سے ڈیجیٹل بینکوں کے فریم ورک  کی تفصیلات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ان کے سوالات  کے جواب بھی دیئے گئے۔واضح رہے کہ   بینک دولت پاکستان نے 3 جنوری 2022 کو  لائسنسنگ اور ضوابطی فریم ورک برائے ڈیجیٹل بینک جاری  کیا تھا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ