سٹیٹ بینک کی جانب سے ڈجیٹل بینک، بینکاری کا ایک نیا دورکے موضوع پر تقریب کا انعقاد

جمعہ 21 جنوری 2022 15:56

سٹیٹ بینک کی جانب سے ڈجیٹل بینک، بینکاری کا ایک نیا دورکے موضوع پر تقریب کا انعقاد
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) بینک دولت پاکستان نے03جنوری2022 کو  لائسنسنگ اور ضوابطی فریم ورک برائے ڈجیٹل بینک جاری کیا، ضوابطی دائرہ کار میں اس جدت پسند پیش رفت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے ڈجیٹل بینک بینکاری کا ایک نیا دور کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ ویبنار منعقد کرنے کا بنیادی مقصد بینکوں کی اگلی نسل یعنی ڈجیٹل بینکوں  اور ملک میں مالی شمولیت کے حوالے سے ان کے امکانات کے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔

مرکزی بینک سے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں  مارکیٹ کے شرکا اور ممکنہ سرمایہ کاروں سے ڈجیٹل بینکوں کے فریم ورک کی تفصیلات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ ان کے  سوالات کے جواب بھی دیئے گئے۔گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے اپنے کلیدی خطاب میںبینکاری کی صنعت میں ڈجیٹل مالی خدمات کے امکانات کو آفاقی حیثیت حاصل ہونے اور جدت پسندی اور ڈجیٹائزیشن کے لحاظ سے اس کی افادیت کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ڈجیٹل بینکوں کے امکانات پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ بینک دولت پاکستان کے اہم مقاصد میں سے ایک پاکستان میں مالی شمولیت، جدت پسندی کو فروغ دینا اور  مالی شعبے کی جدت طرازی ہے۔ انہوں نے صارفی تجربے کے ایک نئے مجموعے کو فروغ دینے کے ساتھ معاشرے کے مالی خدمات سے محروم اور کم سہولتوں کے حامل طبقات کو سستی مالی خدمات کی فراہمی کے ذریعے مالی شمولیت کے حصول میں سٹیٹ بینک کی ڈجیٹل بینکوں سے توقعات بیان کیں۔

ڈاکٹر باقر نے بتایا کہ مالی خدمات کی ڈجیٹائزیشن کی رفتار بڑھ رہی ہے اور یہ افراد اور کاروباری اداروں کے لیے بینکاری کے طریقے کو بدل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈجیٹل مالی خدمات میں پاکستان کا سفر 2000 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا اور تب سے متعدد سازگار ضوابطی فریم ورک متعارف کرائے جا چکے ہیں جن میں برانچ لیس بینکاری ضوابطی فریم ورک ، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز ریگولیشنز، روشن ڈجیٹل اکائونٹ، راست، صارف کی ڈجیٹل آن بورڈنگ کا فریم ورک اور آسان موبائل اکاونٹس شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اور ضوابطی فریم ورک ڈجیٹل تبدیلی لانے کے سفر کا ایک اور اہم سنگ میل ہے اور یہ ہماری بینکاری کی صنعت میں انقلاب پیدا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔تقریب میں کاروباری برادری، فن ٹیکس، کاروباری افراد اور حکومتی اداروں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکاری پالیسی اور ضوابط گروپ ارشد محمود بھٹی نے سامعین کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک ڈجیٹل بینکوں کے لیے پانچ لائسنسوں کی منظوری  دے گا کیونکہ اسٹیٹ بینک کا ارادہ ہے کہ ایسے ڈجیٹل بینک لائے جائیں جن کی اقدار مستحکم   ہوں، ٹیکنالوجی کا انفراسٹرکچر بڑا ہو، وہ کافی مالی طاقت اور تکنیکی مہارت کے حامل ہوں اور جن کے پاس رسک مینجمنٹ کا موثر کلچر ہو۔

انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم اس سلسلے میں درکار رہنمائی فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ تقریب میں ڈجیٹل بینکوں کے امکانات کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ بھی ہوا جس کے ماڈریٹرکے بانی ندیم حسین تھے جبکہ شرکا میں چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن محمد اورنگ زیب، گوگل کی سابق ایگزیکٹو اور وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی مس تانیہ ادریس، میسرز فنجا کے سی ای او اور شریک بانی قاصف شاہد اور اسٹیٹ بینک کے شعبہ بینکاری پالیسی اور ضوابط کے ڈائریکٹر محمد اختر جاوید شامل تھے۔

پینل کے ارکان سے مختلف سوالات میں نہ صرف ڈجیٹل بینکوں کے ان حقیقی امکانات کا احاطہ کیا گیا جو عام آدمی کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے موجود ہیں بلکہ اس اہم ضوابطی اقدام کے مختلف پہلووں پر مزید وضاحت بھی سامنے آئی ۔ پینل نے ممکنہ فوائد پر بھی روشنی ڈالی اور ان لازمی وجوہات کا بھی ذکر کیا جن کے سبب موجودہ بینکوں اور مائکرو فنانس بینکوں کو ڈجیٹل بینک کے لائسنس کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے اور ان متعلقہ چیلنجوں کو بھی اجاگر کیا جن کا سامنا دنیا کے دیگر ڈجیٹل بینکوں کو ہے۔

پینل ارکان کی رائے یہ تھی کہ ڈجیٹل بینک معاشرے کے استفادے سے محروم اور خاص طور پر نیم استفادہ کرنے والے طبقوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیز تر، سستا اور کارگر راستہ فراہم کریں گے۔ انہوں نے سٹیٹ بینک کے اس تاریخی اقدام کا خیر مقدم کیا۔ پینل نے اعتماد ظاہر کیا کہ ڈجیٹل بینک مالی ایکو سسٹم کا لازمی حصہ بن جائیں گے، وہ مارکیٹ کی عملی کارکردگی بڑھائیں گے،  وسیع تر رینج کی مالی خدمات تک رسائی فراہم کریں گے، اور اس طرح مالی شمولیت کا وسیع تر ایجنڈا آگے بڑھائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ