جولائی تانومبرگاڑیوں سمیت11بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ

لوہے ،اسٹیل کی پیداوار 25 فیصد ،لیدر مصنوعات ،پیپر بورڈ کی پیداوارمیں 8 ،کیمیکلز کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ہوا لکڑی، فوڈ بیورجز، دواں اور انجینئرنگ ،کھاد، الیکٹرانکس، ربڑ اور منرل پروڈکٹس کی پیداوار کے لیے 5 ماہ اچھے ثابت نہ ہوسکے

ہفتہ 22 جنوری 2022 15:21

جولائی تانومبرگاڑیوں سمیت11بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) مالی سال 22-2021 کے پہلے 5 ماہ میں گاڑیوں سمیت 11 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق موجودہ مالی سال جولائی تا نومبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.26 فیصد اضافہ ہوا۔ کار سازی کی صنعت 34 فیصد اضافے کے ساتھ سرفہرست رہی، جولائی تا نومبر گاڑیوں، جیپ کی پیداوار 90 ہزار 937 یونٹ تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 53 ہزار 779 گاڑیاں اور جیپیں تیار ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ لیدر مصنوعات، لوہے، اسٹیل، لکڑی اور دواں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا جبکہ موٹرسائیکلز اور بسوں کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق لوہے اور اسٹیل کی پیداوار 25 فیصد بڑھی جبکہ لیدر مصنوعات اور پیپر بورڈ کی پیداوارمیں 8 فیصد اورکیمیکلز کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ لکڑی، فوڈ بیورجز، دواں اور انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار بھی بڑھ گئی۔

کھاد، الیکٹرانکس، ربڑ مصنوعات اور منرل پروڈکٹس کی پیداوار کے لیے مالی سال کے پہلے 5 ماہ اچھے ثابت نہ ہوسکے جبکہ ٹریکٹرز، ٹرکوں اورلائٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔دوسری جانب بسوں، موٹرسائیکلز، چینی، سیمنٹ، گھی اور ڈیزل انجن کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق صنعتی شعبے کی مجموعی پیداوار گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریبا نصف ریکارڈ کی گئی البتہ اکتوبر 2021 کے مقابلے نومبر میں صنعتی پیداوار 1.91 فیصد بڑھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد