تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے:میاں زاہد حسین

حکومت کی آمدن اوراخراجات کا فرق بہت بڑھ گیا ہے

پیر 24 جنوری 2022 15:36

تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے:میاں زاہد حسین
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گرتی ہوئی معیشت، بڑھتی بے روزگاری اوربڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے ساتھ اب حکومت کی آمدن اوراخراجات کا فرق بھی تشویشناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔

جولائی سے دسمبرتک کا بجٹ خسارہ 1.8 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔ عوام روٹی کوترس رہے ہیں مگرحکومت شرح نموکو 5.37 فیصد تک پہنچانے کا دعویٰ کررہی ہے جوخوش فہمی سے زیادہ کچھ نہیں۔ اگرمعیشت ترقی کررہی ہوتی تو وباء کے دوران بے روزگاروں کی تعداد میں دوکروڑافراد کا اضافہ نہ ہوا ہوتا۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ترسیلات اوربرآمدات میں اضافہ کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ نوارب ڈالررہا ہے جس کی وجہ درآمدات کا نہ رکنے والا سلسلہ ہے جوانتہائی تشویشناک ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق بارہ ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے چار فیصد تک ہوگا تاہم غیرسرکاری اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ چار فیصد سے بڑھ جائے گا۔ امسال چھ ماہ میں چھتیس ارب ڈالر سے زیادہ کی درآمدات کی گئی ہیں جوگزشتہ سال 23 ارب ڈالر تھیں۔ بچت کے بلند بانگ دعووں کے باوجود غیرترقیاتی اخراجات تین سال سے مسلسل بڑھ رہے ہیں مگرسابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی اپنی آمدنی بڑھانے کے لئے موجودہ ٹیکس گزاروں اورعوام کونچوڑرہی ہے جبکہ ڈائریکٹ ٹیکس کوترجیح نہیں دی جا رہی ہے۔

موجودہ ٹیکس گزاروں اورعوام پربوجھ بڑھانے کی بھی ایک حد ہے جوگزرچکی ہے اوراب حکومت کوبراہ راست ٹیکس کا راستہ اپنانا ہوگا ورنہ قرضوں پرانحصاربڑھانا ہوگا۔میاں زاہد حسین نے مذیدکہا ہے کہ ملک میں اس وقت تیس لاکھ انتہائی امیراورایک کروڑکے لگ بھگ افراد ایسے ہیں جو ٹیکس ادا کرسکتے ہیں مگران سے ٹیکس مانگا نہیں جا رہا ہیاوروہ خود ادا کرنا نہیں چاہتے۔ حکومت کے پا س ان افراد کا ڈیٹا موجود ہے توکاروائی میں تاخیرکیوں کی جا رہی ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ