چترال کی سیاحت کے فروغ کے لئے اسلام آبا د میں سہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا ئے گا ، ایف پی سی سی آئی

پیر 24 جنوری 2022 17:09

چترال کی سیاحت کے فروغ کے لئے اسلام آبا د میں   سہ روزہ  ورکشاپ   کا انعقاد کیا جا ئے گا ، ایف پی سی سی آئی
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) اور چترال ہیلپنگ گروپ  (سی ایچ جی ) چترال میں سیاحت کے فروغ کے لئے اسلام آبادمیں فروری کے آخری ہفتے میں سہ روزہ  ورکشاپ  منعقد کرائے گا ۔ اس بات کا فیصلہ پیر کو   رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں چترال کے وفدکی سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی اور ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان کے ساتھ منعقد ہ اجلاس میں کیاگیا ،چترالی وفد میں خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان ، سینئر صحافی ذوالفقارعلی شاہ، قشقار تنظیم کے سربراہ محمد علی مجاہد، سوشل ایکٹویسٹ محمد بنی معاویہ ،  ادیب ظفراللہ پروازاور ادیب جہا نداد شاہ پر مشتمل تھا۔

(جاری ہے)

حاجی غلام علی نے کہا کہ  قدرت نے چترال کو  بے مثال خوبصورتی  سے نوازا ہے، چترال میں سیاحت کے لئے دل کش مقامات، صحت بخش  آب وہوا سمیت خوبصورت پہاڑ، دریا ، آبشار، گلیشئر اور کالاش ویلی کی تاریخی داستان موجود ہیں جن کو دنیا کے سامنے   لانا ہے   تاکہ سیاح اس خوبصورت وادی کی جانب متوجہ ہوں  ،   چترال میں سیاحت کے فروغ  کے  لیے ہر ممکن مدد کریں گے ۔

وفد نے بتایا کہ سیاحتی مقامات کی خوبصورتی سے آگاہی کے لئے سہ روزہ ورکشاپ معاون ومدد ثابت ہوجائے گی۔ اجلاس میں چترال کے سیاحتی مقامات کی پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا کے ذریعے  تشہیر  پر بحث ہوئی ، صوبائی حکومت کی جانب سے چترال کے  مقامات مداکلشٹ،گولین،بروغل یارخون،کالاش ویلی ، کریم آباد، گبور اورلاسپور ٹورازم سپارٹ قرار د ئے جانے کے بعد  سیاحت کو فروغ ملا لیکن ابھی بہت سے ایسے جنت نظیر مقامات ہیں   جو حکومت اور سیاحوں کے نظروں سے اوجھل ہیں جن  کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے اقدامات  کرنے  کی ضرورت ہے۔

حاجی غلام علی نے کہاکہ چترال کی ٹورازم سے کمراٹ   دیر بھی ترقی کرے گااور سیاح  یورپ اور مغربی دنیابھول جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت  توجہ دے رہی ہے لیکن اس پر کام  مذید تیز کرنے کی ضرورت ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومت ٹورازم کے لئے مراعات کا اعلان بھی کریں تاکہ سرمایہ کار بھی یہاں سیاحت کے فروغ میں دلچسپی لیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..